اسکول اب بچوں کو من پسند دکانوں سے خریداری پر مجبور نہیں کرسکیں گے کیوں کہ پنجاب حکومت نے نصابی کتب، اسکول یونیفارم اور دیگر تعلیمی سامان کی مخصوص دکانوں سے خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا نجی اسکولوں کی فیس کم کرنے کا فیصلہ، حقیقت کیا ہے؟

اس فیصلے کا مقصد والدین اور طلبا کو غیر ضروری مالی دباؤ سے بچانا اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے ایسے نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو والدین کو مخصوص دکانوں، وینڈرز یا سروس پوائنٹس سے اشیا خریدنے پر مجبور کرتے ہیں۔

محکمے کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کسی بھی نجی تعلیمی ادارے کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ والدین کو کسی خاص دکان یا وینڈر سے نصابی کتب، یونیفارم یا دیگر تعلیمی سامان خریدنے کا پابند بنائے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ایسا کرنا پنجاب پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس کی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید پڑھیے: پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع

محکمے نے یہ بھی واضح کیا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام کے مطابق اگر کسی اسکول کی جانب سے اس قسم کے غیر قانونی اقدامات کی شکایت سامنے آئے تو والدین متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹی یا وزیراعلیٰ شکایت سیل میں درخواست درج کرا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں اسکول لوکیٹر ایپ کیوں لگائی گئی؟

مزید برآں حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ والدین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور موجودہ قوانین پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب حکومت پنجاب حکومت کی اسکولوں کو تاکید محکمہ تعلیم پنجاب.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پنجاب حکومت محکمہ تعلیم پنجاب پنجاب حکومت

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی