ٹرمپ کی دوسری ٹرم احمقانہ ہے، حنا ربانی کھر کا اظہار خیال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
لاہور: (نیوز ڈیسک) تھنک فیسٹ 2026 کا باقاعدہ آغاز آج الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ہو گیا۔
افتتاحی سیشن میں پاکستان امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے سابق وزیرِ مملکت حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی دوسری ٹرم احمقانہ ہے، امریکہ اپنے پرانے اصول توڑ رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ چین ہمارا سٹریٹجک قابل اعتماد دوست ہے، مودی کا شکریہ نہ ادا کرنے سے ہم امریکہ کے قریب ہوگئے، پاکستان نے چین سے ٹیکنالوجی سے پورا فائدہ نہیں اٹھایا، چینی بیانات نہیں دیتے عمل کرتے ہیں۔
سابق وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے سپیس حاصل کر رہا ہے، سمارٹ لوگ تاریخ سے سبق حاصل کرتے ہیں، افغانستان کے ساتھ بارڈر بند کرنے کے خلاف ہیں، افغانستان کے ساتھ مستقل مزاج کی پالیسی رکھیں۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم اپنی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، امریکہ ماحولیاتی منصوبے سے نکل گیا ہے، دنیا اور اُصول مکمل طور پر تبدیل ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ولی ناصر کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ ہنی مون منا رہا ہے، یہ نہیں پتہ کہ پاکستان اس ہنی مون سے کیا حاصل کر رہا ہے، پاکستان پر چین کے ساتھ فوجی تعلقات پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔
واضح رہے ) تھنک فیسٹ 2026 تین روز تک جاری رہے گا، جس میں ملکی اور عالمی سیاسی و سماجی صورتِ حال کو ماہرین موضوع بحث بنائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند