محکمہ سیاحت جی بی کی جابب سے سیاحوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
محکمہ سیاحت گلگت بلتستانکی جانب سے تمام سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل متعلقہ اضلاع کے موسمی حالات اور شاہراہوں کی صورتحال کے بارے میں مستند اور سرکاری ذرائع سے تصدیق کریں۔ غیر ضروری سفر، خاص طور پر بالائی علاقوں اور برف باری سے متاثرہ اضلاع کی جانب، عارضی طور پر مؤخر کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نے سیاحوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات سے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں شدید برف باری ریکارڈ کی گئی ہے، جن میں ہنزہ، نگر، غذر، استور، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ اور دیامر شامل ہیں۔ مسلسل برف باری کے باعث بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بعض سڑکیں جزوی یا مکمل طور پر بند ہونے کا خدشہ ہے جبکہ موسم کی صورتحال میں مزید خرابی بھی متوقع ہے۔ محکمہ سیاحت گلگت بلتستانکی جانب سے تمام سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل متعلقہ اضلاع کے موسمی حالات اور شاہراہوں کی صورتحال کے بارے میں مستند اور سرکاری ذرائع سے تصدیق کریں۔ غیر ضروری سفر، خاص طور پر بالائی علاقوں اور برف باری سے متاثرہ اضلاع کی جانب، عارضی طور پر مؤخر کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ دورانِ سفر صرف موزوں گاڑیوں (4×4) کا استعمال کریں اور برفانی حالات کے لیے ضروری سامان جیسے سنوف چین، اضافی ایندھن، خوراک اور گرم کپڑے ہمراہ رکھیں۔
محکمہ سیاحت نے مزید ہدایت کی ہے کہ مقامی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (GBDMA) کی ایڈوائزری کے مطابق شدید برف باری کے باعث مختلف اضلاع میں برفانی تودے گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر شدید پھسلن کا خطرہ موجود ہے۔ اس حوالے سے عوام اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ برفانی تودوں کے خدشے والے علاقوں میں سفر سے مکمل اجتناب کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر قریبی انتظامیہ، ریسکیو اداروں یا ضلعی کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ اطلاعات پر انحصار کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ذمہ دارانہ اور محتاط طرزِ عمل اختیار کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کی گئی ہے ہدایت کی کی جانب
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔