بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت قوم کے ضمیر کے سراسر منافی ہے، علامہ صادق جعفری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
احتجاجی اجتماع سے خطاب میں صدر مجلس وحدت مسلمین کراچی نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی کھل کر اور دوٹوک حمایت کرے اور عالمی استعماری و صیہونی سازشوں کا حصہ بننے کے بجائے امتِ مسلمہ کے جذبات اور امنگوں کی ترجمانی کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی خوشنودی کے لیے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد ’’بورڈ آف پیس‘‘ منصوبے میں پاکستان کی شمولیت کے خلاف جامع مسجد حیدری، اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کراچی میں نمازِ جمعہ کے فوری بعد احتجاجی اجتماع منعقد کیا گیا۔ احتجاجی اجتماع سے صدر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد امریکی بورڈ آف پیس دراصل فلسطینی عوام کے ساتھ کھلا دھوکہ اور ان کے جائز، قانونی اور انسانی حقوق پر ڈاکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی دباؤ کے تحت مسلط کئے جانے والے کسی بھی منصوبے میں پاکستان کی شمولیت قوم کے ضمیر، نظریے اور اسلامی تشخص کے سراسر منافی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ علامہ صادق جعفری نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی کھل کر اور دوٹوک حمایت کرے اور عالمی استعماری و صیہونی سازشوں کا حصہ بننے کے بجائے امتِ مسلمہ کے جذبات اور امنگوں کی ترجمانی کرے۔ احتجاجی اجتماع کے دوران شرکاء نے فلسطین زندہ باد، اسرائیلی جارحیت نامنظور، امریکی سازشیں نامنظور کے نعرے لگائے اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی عوام کے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔