شہزادہ فیصل بن ترکی مکہ مکرمہ میں قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ایوانِ شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل بن ترکی کا انتقال گزشتہ روز ہوا تھا۔

اُن کی نمازِ جنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی، جس میں شاہی خاندان، اعلیٰ حکام، علما اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

شہزادہ فیصل بن ترکی کی نمازہ جنازہ مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے پڑھائی۔

سعودی ایوانِ شاہی کے بیان میں شہزادہ فیصل بن ترکی کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی اپیل کی گئی ہے۔

مرحوم فیصل بن ترکی ایک جہاندیدہ شخصیت تھے۔ جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے۔ وہ شاہی خاندان اور عوام میں یکساں مقبول تھے۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سعودی عرب کے فرمانروا اور خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ آل سعود بن فیصل آل سعود کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اسی طرح قطر کے نائب امیر شیخ عبداللہ بن حمد آل ثانی اور وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے بھی شاہ سلمان کو الگ الگ تعزیتی مراسلے بھیجے اور دکھ کا اظہار کیا۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہزادہ فیصل بن ترکی

پڑھیں:

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈی آئی خان کے دینار ہسپتال کے لیے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے کینسر کے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، وفاق طبی آلات کی فراہمی میں تعاون کرے جس پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے دینار ہسپتال کے لیے ضروری مشینری اور طبی آلات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر نے کہا کہ وفاق صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے، دینار ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے جنوبی اضلاع کے مریضوں کو ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔ ملاقات میں وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے