تیراہ آپریشن کا فیصلہ ایپکس کمیٹی میں ہوا، صوبائی حکومت کی مخالفت محض دکھاوا ہے: اپوزیشن لیڈر کے پی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے کہا ہے کہ تیراہ میں آپریشن کا فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی میں ہوا، صوبائی حکومت اب بظاہر اس کی مخالفت کر رہی ہے جو محض دکھاوا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن حکومت کی ایما پر ہو رہا ہے اور اگر صوبائی حکومت معاملات چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتی تو اسے اقتدار چھوڑ دینا چاہیے۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عباداللہ نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی مجموعی کارکردگی صفر ہے۔ صوبائی حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، کرپشن کی بھرمار ہے اور عوام مہنگائی، بدامنی اور بے روزگاری کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں مجموعی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے، حکومت بتائے کہ اب تک عوام کے لیے کیا کیا گیا؟ باقی صوبے ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا مسلسل پیچھے جا رہا ہے،صوبے پر رحم کیا جائے اور اسے مزید خراب نہ کیا جائے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تیراہ میں آپریشن کا فیصلہ ایپکس کمیٹی میں خود وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہوا، اس کے باوجود صوبائی حکومت عوام کو گمراہ کرنے کے لیے مخالفت کا تاثر دے رہی ہے،اگر صوبائی حکومت واقعی آپریشن کے خلاف ہے تو پھر واضح موقف اپنائے، دوہری پالیسی قابل قبول نہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صوبائی حکومت حکومت کی
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔