’تجدید عہد وفا‘ کانفرنس سے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ ناظر تقوی، خانم فاطمہ سبزواری، مولانا ڈاکٹر عقیل موسی، پروفیسر منور عباس، مولانا حیات عباس نجفی، مولانا محمد حسین و دیگر نے خطاب کیا، معروف شاعرہ خانم معصومہ شیرازی نے امام خامنہ ای سے متعلق خصوصی انقلابی کلام پیش کیا۔ رپورٹ: سید ظفر جعفری

پروفیسرز اینڈ انٹلیکچولز فورم پاکستان اور مکتب امام زمانہ (عج) کے زیر اہتمام عظیم الشان ’سفر امام حسینؑ و تجدید عہد وفا‘ کانفرنس کا انعقاد بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں کیا گیا۔ کانفرنس سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مذہبی اسکالر خانم فاطمہ سبزواری، مولانا ڈاکٹر عقیل موسی، سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما مولانا حیات عباس نجفی، مولانا محمد حسین و دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں معروف شاعرہ خانم معصومہ شیرازی نے رہبر مسلمین جہان آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے متعلق خصوصی انقلابی کلام پیش کیا۔

کانفرنس میں معروف منقبت و نوحہ خواں شاہد علی بلتستانی، احمد رضا ناصری، محمد علی موشی و دیگر نے ترانہ شہادت پیش کئے۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے خصوصی شرکت اور کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض قنبر رضوی نے انجام دیئے۔ کانفرنس میں مرد و خواتین، طلبہ و طالبات اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے امام سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کرتے ہوئے دستخطی مہم میں بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر بچوں کیلئے مصوری، پینٹنگ، پزلز و دیگر دلچسپ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں نے نہایت ہی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسینیؑ کارروان آج بھی باطل کے سامنے ڈٹا ہوا ہے، کل سیدنا امام حسین علیہ السلام رہنمائی فرما رہے تھے، آج علیؑ کا بیٹا امام خامنہ ای موجود ہے، جو عالمی طاغوت و باطل کو چیلنج کر رہا ہے، جب ٹرمپ کی آواز پر دنیا خاموش ہو جاتی ہے تو امام خامنہ ای کی صدا بلند ہوتی ہے تو پوری دنیا میں اہل حریت کو جذبہ دیکر کھڑا کر دیتی ہے اور باطل و طاغوت کی بازی پلٹ جاتی ہے، ان شاء اللہ ایران کا انقلاب اسلامی پوری دنیا میں حق کی فتح کے اوپر منتج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس، جرمنی و دیگر مغربی ممالک جو اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں بدترین نسل کشی پر تو خاموش رہتے ہیں لیکن ایران میں مساجد، مزارات کو آگ لگانے، عوامی و سرکاری املاک کو جلانے، شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو بموں اور فائرنگ کرکے شہید کرنے والے فسادیوں کے تحفظ کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم امام خامنہ ای نے ایک اشارہ کیا تو ناصرف ایران بلکہ پاکستان سے بھی کروڑوں نوجوان جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ انقلاب اسلامی ایران کی حرارت و گرمی اور امام خامنہ ای کی فکر ساری دنیا میں طاغوت و باطل کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے، ان شاء اللہ فتح غلامانِ مصطفیٰؐ کا نصیب اور شکست امریکا، اسرائیل و شیطان کے یاروں کا مقدر ہوگی۔ 

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کی مقاومت کی تحریک جاری و ساری ہے، جس نے ہمیں جینے اور مرنے کا مقاومتی سلیقہ سکھایا، مقاومت کی تحریک تا ظہور امام مہدی (عج) جاری رہے گی، آج بھی یہ حسینیؑ مہدویؑ مقاومتی تحریک رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی رہبریت میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہادتوں سے اگر مقاومتی تحریک ختم ہون ہوتی تو کربلا میں حسینیؑ مقاومتی تحریک ختم ہو چکی ہوتی، لیکن کربلائی مقاومت ناصرف زندہ ہے بلکہ دشمن کو شکست دیتے ہوئے ظہور امام زمان (عج) کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کو دشمن کے پروپیگنڈے سے متاثر ہونے کے بجائے مقاومتی تحریک کی حقیقت کو سمجھنا چاہیئے، دشمن کے مقابل جاری مقاومتی تحریک کو مقاومت کربلا نے راہ دکھائی ہے۔ 

علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ میڈیا کو رہبر مسلمین جہان امام خامنہ ای کے خلاف پروپیگنڈے کا حصہ بننے کے بجائے فکر خامنہ ای کا حامل بنتے ہوئے دشمن کے مقابل اپنی حقیقی ذمہ داری انجام دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سید علی خامنہ ای حیدرؑ کرار، غیر فرار کا بیٹا ہے، ہمیشہ میدان میں ڈٹا تھا، ہے اور رہے گا، دنیا نے دیکھا کہ ایرانی دفاعی حملے کے موقع پر ہر خاص و عام صہیونی اسرائیلی بنکر میں چھپا بیٹھا تھا، جبکہ اسوقت علیؑ کا بیٹا سید علی خامنہ ای برسر میدان لاکھوں افراد کیلئے نماز جمعہ کی جماعت کرا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ برادر اسلامی پڑوسی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں زبان درازی کرنے والے فرقہ پرست تکفیری عناصر کو لگام ڈالے۔ 

خانم فاطمہ سبزواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حق، عدالت و راہ راست کیلئے ظہور امام زمانہ (عج) کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی، حق کے پہچان کے بعد ہمیں حق کے راستے پر چلنا بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت علیؑ و زہراءؑ کا بیٹا سید علی خامنہ ای دشمن کی نگاہ میں کھٹک رہا ہے، اگر ہم امام حسینؑ سے عہد پر باقی ہیں تو آج سید علی خامنہ ای کی رہبریت کی چھتری تلے جمع ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں ہی دشمن کو کھٹکتے ہیں، دشمن کی نظر میں ایران کے بعد پاکستان کی باری ہے، عالم اسلام کو دونوں ممالک کا دفاع کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور میڈیا کو دشمن کے مقابل حسینی کردار ادا کرنا چاہیئے۔

مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی نگاہ میں جو کارروان فقط اور فقط خدا کیلئے میدان عمل میں نکلتا ہے، آج کے زمانے میں اس کارروان کی رہنمائی رہبر معظم سید علی خامنہ ای کر رہے ہیں، آج ولی امر مسلمین امام خامنہ ای کے کارروان کا ساتھ نہ دینے والا پیچھے رہ جائیگا، جو سراسر خسارے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو شہادتوں کی داستان رقم ہو رہی ہے، آج جو دین دوبارہ زندہ ہو رہا ہے، یہ نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی کربلائی مقاومتی تحریک کا نتیجہ ہے۔ پروفیسر منور عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ظالم و باطل کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا رہا جائے، جو مقاومتی سفر کربلا سے شروع ہوا وہ آج بھی جاری و ساری ہے، ان شاء اللہ یہ سفر ظہور امام زمانہ (عج) سے متصل ہوگا۔

پروفیسر منور عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی رہبر معظم سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کرتے ہوئے امریکا، اسرائیل، ضدِ انقلاب فسادی اور منافقین پر واضح کر دیں کہ ہم امام زمانہ امام مہدی (عج) کے نائب سید علی خامنہ ای سے عشق کرتے ہیں، اگر یہ تمام دشمن نائب امام سید علی خامنہ ای کو للکارتا ہے، تو وہ یہ نہ سمجھے کہ وہ فقط ایرانی قوم کو للکار رہا ہے، بلکہ اسے جان لینا چاہیئے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان رہبر معظم کے ایک اشارے پر جان دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقام معظم رہبری سے عشق کا تقاضا ہے کہ انتظار کے بجائے میدان عمل میں وارد ہو کر رہبر معظم سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کرتے ہوئے انکے خط پر عمل پیرا ہوں۔

مولانا حیات عباس نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس سید علی خامنہ ای کا بیٹا سید حسن نصراللہ میدان کو نہیں چھوڑ سکتا، وہ سید علی خامنہ ای بھی ہمیشہ میدان میں تھے، ہیں اور رہینگے، ہم مولا حسینؑ کے بیٹے سید علی خامنہ ای سے عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ اپنی جانیں، اولاد، مال کو علی خامنہ ای پر قربان کرتے رہینگے۔ کانفرنس کے آخر میں کثیر تعداد میں موجود کمسن معصوم بچے بچیوں نے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا کے ہمراہ ولی امر مسلمین جہان حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد وفا کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر منور عباس انہوں نے کہا کہ ا مقاومتی تحریک تجدید عہد وفا امام خامنہ ای کانفرنس میں خامنہ ای کی ان شاء اللہ کہ پاکستان کانفرنس سے ظہور امام کا بیٹا دشمن کے رہا ہے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

سری نگر(آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک 96 ہزار 499 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا.اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ اور ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم ہوئے۔ جولائی 2026 میں بھارتی فورسز کے بڑے پیمانے پر کریک ڈان کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا اور متعدد مکانات مسمار کیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں بھارتی فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ اور محاصرے کی کارروائیاں تیز کر دیں۔ کلگام، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد (اننت ناگ)، سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، بڈگام، کپواڑہ، بانڈی پورہ، اونتی پورہ اور ہندواڑہ سمیت کئی علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ شہریوں کو سخت تلاشی، نگرانی اور نقل و حرکت کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی حکام کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا اور مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی میں ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) میں بھارتی پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد وادی بھر میں کریک ڈان مزید تیز کیا گیا۔ اس دوران بھارتی انتظامیہ نے بیج بہاڑہ میں عادل ٹھوکر اور حسن پورہ میں ہارون گنائی کے مکانات بھی مسمار کردیے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک مقبوضہ کشمیر میں مجموعی طور پر 96 ہزار 499 افراد شہید ہوئے، جن میں 7 ہزار 419 مبینہ حراستی یا جعلی مقابلوں میں شہادتیں شامل ہیں۔ اس دوران ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے، جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ، ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم اور 11 ہزار 278 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنیں۔ رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 سے جولائی 2026 تک ایک ہزار 66 افراد شہید ہوئے، جن میں 295 مبینہ حراستی شہادتیں یا جعلی مقابلے شامل ہیں۔ اس عرصے میں 2 ہزار 702 افراد تشدد یا شدید زخمی ہوئے، 37 ہزار 210 سے زائد گرفتاریاں ہوئیں، جبکہ ایک ہزار 211 سے زائد مکانات، دکانوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس دوران 84 خواتین بیوہ، 234 بچے یتیم اور 148 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی اگلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق