ڈیرہ اسماعیل خان، حسینی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
اسلام ٹائمز: علامہ محمد رمضان توقیر نے نئے جوڑوں کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اجتماعی شادیوں کے پروگرام کو نیک شگون قرار دیا اور کہا کہ معاشرے میں اس قسم کی تقریبات خیر و برکت اور مستحق جوڑوں کے والدین کیلئے خوشی و مسرت کا ذریعہ بنتی ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ پہاڑپور میں حسینی فاؤنڈیشن اور ورلڈ فیڈریشن کی طرف سے 25 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ علامہ محمد رمضان توقیر، چیئرمین حسینی فائونڈیشن سید آصف عباس شاہ، ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان مولانا کرامت علی حیدری، سید جمیل حسین شاہ، فوکل پرسن سابق وزیر اعلیٰ سید کامران شاہ، تنویر عباس مہدی، سردار شفقت خان بلوچ کے علاوہ علمائے کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر نوبہاتا جوڑوں کو جہیز کا سامان اور تحائف پیش کئے گئے۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے نئے جوڑوں کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اجتماعی شادیوں کے پروگرام کو نیک شگون قرار دیا اور کہا کہ معاشرے میں اس قسم کی تقریبات خیر و برکت اور مستحق جوڑوں کے والدین کیلئے خوشی و مسرت کا ذریعہ بنتی ہیں، اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کے شرکاء کے لیے دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجتماعی شادیوں
پڑھیں:
علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔