اسلام ٹائمز: اپنے خطاب میں علماء مشائخ اور سیاسی زعماء نے کہا کہ فلسطین میں امریکی صدر ٹرمپ کا جانبدارانہ متنازعہ امن منصوبہ غاصب قابض ظالم اسرائیل کو تقویت دینے اور حماس سمیت مجاہدین کو غیر مسلح و کمزور کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا ناقابل قبول حصہ ہے، پاکستان کی غیور افواج حماس کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیل کے جارحانہ عزائم کو تقویت دینے کیلئے کسی صورت امریکی و استعماری دباؤ میں آکر غزہ نہیں جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام محاذ کے 18سالہ یوم تاسیس کے موقع پر یکجہتی فلسطین و کشمیر امن سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء سمیت صدر محفل علامہ مرزا یوسف حسین، بانی سیکریٹری جنرل و میزبان مولانا محمدامین انصاری، مرکزی بانی چیئرمین و مہمان خصوصی علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، خطیب اہل سنت علامہ محمد اصغر درس، ڈاکٹر صابر ابومریم، ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، مولانا منظرالحق تھانوی، علامہ عقیل انجم قادری، شیخ الحدیث مفتی محمد داؤد،  علامہ سید سجاد شبیر رضوی، مولانا مفتی محمد ابراہیم چترالی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مولانا مفتی وجیہہ الدین، علامہ عبدالماجد فاروقی، مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، مسلم لیگ کے رہنما محمد اسلم خٹک ایڈووکیٹ، موٹیویشنل اسپیکر فضائل علی رانا، علامہ حسن شریفی، علامہ اشرف علی منتظری، یعقوب احمد شیخ، پاسٹر عمانوئل صوبہ، کاشف بروہی و دیگر نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں مقررین نے برادر اسلامی ایران پر امریکی حملے کی دھمکی بیجا مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای ایرانی حکومت و عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل امریکہ و استعماری قوتیں ایران کو حمایت فلسطین سے دور رکھنے کیلئے اس طرح کی سازشیں کررہی ہیں۔ علماء نے کہا کہ فلسطین و کشمیر کی تحریک آزادی کو ظلم و جبر و طاقت سے کسی صورت ختم نہیں کیا جاسکتا، شہدائے فلسطین و کشمیر و شہدائے اسلام اور افواج پاکستان کے عظیم شہداء کی قربانیاں دنیا میں غلبہ اسلام ظلم و جبر کے خاتمے عدل و انصاف کے قیام کیلئے حوصلہ جذبہ و جرأت پیدا کررہی ہیں، فلسطین میں امریکی صدر ٹرمپ کا جانبدارانہ متنازعہ امن منصوبہ غاصب قابض ظالم اسرائیل کو تقویت دینے اور حماس سمیت مجاہدین کو غیر مسلح و کمزور کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا ناقابل قبول حصہ ہے، پاکستان کی غیور افواج حماس کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیل کے جارحانہ عزائم کو تقویت دینے کیلئے کسی صورت امریکی و استعماری دباؤ میں آکر غزہ نہیں جائے گی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطین و کشمیر کو تقویت دینے کو غیر مسلح

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت