سیکریٹری جنرل کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر معروف بن رؤف نے اپنے خطاب میں طلباء کے شعور اور جرات مندانہ موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعات ہمیشہ سے حق و انصاف کی آواز رہی ہیں اور آج کے طلباء فلسطین کے مسئلے پر واضح اور مضبوط مؤقف رکھتے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

نام نہاد بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف جامعہ کراچی میں احتجاجی ریلی

نام نہاد بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف جامعہ کراچی میں احتجاجی ریلی

نام نہاد بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف جامعہ کراچی میں احتجاجی ریلی

نام نہاد بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف جامعہ کراچی میں احتجاجی ریلی

نام نہاد بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف جامعہ کراچی میں احتجاجی ریلی

نام نہاد بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف جامعہ کراچی میں احتجاجی ریلی

اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کے زیرِ اہتمام ملک بھر میں جاری برائت از استعمار مہم کے سلسلے میں طلباء الائنس جامعہ کراچی کے تحت پوائنٹ ٹرمینل سے فارمیسی چوک تک ایک پُرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلی نام نہاد "غزہ امن معاہدے" کے خلاف منعقد کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کا مقصد فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی، غزہ پر جاری صہیونی جارحیت کی مذمت اور عالمی استعمار خصوصاً امریکی سامراج کی دوغلی پالیسیوں کو بے نقاب کرنا تھا۔ شرکائے ریلی نے فلسطین کے حق میں اور استعمار کے خلاف پُراثر نعرے لگائے اور پلے کارڈز و بینرز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ریلی میں نام نہاد غزہ امن معاہدے میں پاکستان کی کسی بھی سطح پر شرکت یا حمایت کی سخت مخالفت کی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں واضح اور دوٹوک رہا ہے، لہٰذا کسی ایسے معاہدے کا حصہ بننا جو صہیونی مظالم کو تقویت دے، قومی اور اخلاقی اصولوں کے منافی ہے۔.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطین کے

پڑھیں:

سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔

ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل