نیوزی لینڈمیں لینڈ سلائیڈنگ‘ متعدد افراد ہلاک و لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویلنگٹن: نیوزی لینڈمیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد ہلاکتیں اور کئی افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 6 افراد ہلاک جبکہ 10 سے زاید افراد لاپتا بھی ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ ایک معروف سیاحتی مقام پر پیش آیا جہاں مٹی کا تودہ کیمپ سائٹ کے اوپر آ گرا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کیمپ سائٹ پرکئی خاندان چھٹیاں گزار رہے تھے ۔ اچانک پیش آنے والے واقعے کے باعث کیمپ میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی ٹیمیں ملبے میں دبے لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حکام کی تصدیق کے مطابق کہ 6 افراد کے ملبے تلے دب جانے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد سے تا حال رابطہ نہیں ہو سکا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔