Jasarat News:
2026-07-24@06:36:26 GMT

جعل سازوں نے گل پلازہ سانحے کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260124-01-3
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جعل سازوں نے گل پلازہ سانحے کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا ، متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر جھوٹے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ ایک دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعے کے بعد چند بے ضمیر ،مفاد پرست جعل سازوں نے اس سانحے کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے۔گل پلازہ متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر جھوٹے پیغامات بھیجے جارہے ہیں جن میں لوگوں سے مدد کی اپیل کی جارہی ہے اور دکانیں جل جانے کے جھوٹے دعوے بھی کیے جارہے ہیں۔گل پلازہ کے باہر بھی بعض افراد نے جھوٹے دعوے کر کے انتظامیہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فراڈ میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ایک کروڑ معاوضے کے اعلان کے بعد بہت سارے دعوے دار سامنے آئی ، ایک کم عمر بچے ٹک ٹاک پر لائیک کے لئے جھوٹا دعوی کیا کہ میرا بھائی اس سانحے میں لاپتہ ہے، جس کے بعد بچے نے معذرت کی جبکہ ایک خاتون بھی منظر عام پر آئیں اور جھوٹے دعوی کئے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گل پلازہ

پڑھیں:

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری