Jasarat News:
2026-06-02@23:56:03 GMT

بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے مہم کاباضابطہ آغاز

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش میں 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ بنگلادیش میں حسینہ واجد کی حکومت ختم ہونے کے بعد پہلے عام انتخابات 12 فروری 2026ء کو منعقد ہونے جارہے ہیں، جس کے لیے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے انتخابی مہم کا باضاطہ آغاز کردیا ہے۔ حسینہ واجد کے خلاف تحریک چلانے والے نوجوانوں کی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی نے ڈھاکا سے اپنی مہم کا آغازکیا ہے۔ جماعت اسلامی بنگلادیش نے بھی دارالحکومت ڈھاکا سے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے سربراہ طارق رحمن نے بھی ضلع سلہٹ میں روڈ شو کیا ہے۔ دوسری جانب پابندی عاید ہونے کے باعث سابق بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ انتخابی دوڑ سے باہر ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے

راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں