تیراہ میں آپریشن کا فیصلہ سہیل آفرید ی کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا،اپوزیشن لیڈر
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (خبر ایجنسیاں) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے کہا ہے کہ تیراہ میں آپریشن کا فیصلہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی میں ہوا، صوبائی حکومت بظاہر مخالفت کر رہی ہے۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عباداللہ کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی صفر ہے، صوبائی حکومت کی صوبے کے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں، کرپشن کی بھرمار کے علاوہ یہاں کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے، صوبائی حکومت نے ابھی تک کیا کیا ہے بتائیں؟ باقی صوبے آگے جا رہے ہیں ہم پیچھے جا رہے ہیں، کرپشن زور و شور سے جاری ہے ، اس صوبے پر رحم کریں، اس کو مزید خراب نہ کریں‘اگر ان کا بس نہیں چلتا تو کرسی چھوڑ دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جرگہ کے ساتھ ڈی سی نے معاہدہ کیا جو صوبائی حکومت کے ماتحت ہے، آئی جی کی بریفنگ کے مطابق پولیس میں اس آپریشن کی صلاحیت نہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صوبائی حکومت
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز