‘Peace’ یا ‘Piece’ ایلون مسک کا ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ پر دلچسپ تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ’بورڈ آف پیس‘ پر دلچسپ انداز میں رائے کا اظہار کیا۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ جب انہوں نے ’پیس سمٹ‘ کے قیام کے بارے میں سنا تو انہیں لمحہ بھر کے لیے الجھن ہوئی کہ آخر کس پیس کی بات ہو رہی ہے، مجھے لگا یہاں ’Peace (امن)‘ کے بجائے ’Piece (ٹکڑے)‘ کی بات ہو رہی ہے۔
مسک نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے ابتدا میں لگا شاید گرین لینڈ یا وینزویلا کے کسی چھوٹے حصے کا ذکر ہو رہا ہے، انہوں نے یہ وضاحت دیتے ہوئے اپنی بات مکمل کی کہ ویسے ہم سب کو امن ہی چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 17 جنوری کو اپنی سربراہی میں غزہ بورڈ آف پیس کا اعلان کیا ہے، جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، مشرق وسطیٰ میں ٹرمپ کے نمائندے اسٹیو وٹکوف شال ہیں۔
اس کے علاوہ ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا، ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیراڈ کوشنر، سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر اور دیگر افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ٹرمپ کے
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔