Jasarat News:
2026-07-23@23:53:32 GMT

زکریا چوک کے قریب 40 سالہ شخص بے دردی سے قتل

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وپر تشدد واقعات میں 4افراد جاںبحق اور بچے سمیت 2افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں زکریا چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 40سالہ تاج محمد ولد پیر خان کے نام سے ہوئی ہے۔ مسلح ملزمان نے اسے نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔شاہ لطیف پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) منتقل کر دیا ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے اور مقتول کے اہل خانہ کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں تاکہ قاتلوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ منگھو پیر کے علاقے چھوٹی نہر، حسن مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے چاقو کے پے در پے وار کر کے 25 سالہ نوجوان عبدالمجید ولد طورخان کو قتل کر دیا۔ اس سفاکانہ حملے میں ایک 14 سالہ بچہ مظہر خان ولد صادق خان بھی شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے لاش اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ بریگیڈ کے علاقے صدر لائنز ایریا، حجازی مسجد کے قریب ایک گھر سے 30 سالہ شخص کی لاش ملی ہے جس کے گلے میں پھندا لگا ہوا تھا۔ متوفی کی شناخت قیوم ولد گلزار حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اس بات کا تعین کر رہی ہے کہ یہ خودکشی کا واقعہ ہے یا اسے قتل کر کے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔فیروز آباد کے علاقے PECHS بلاک 6 میں مدنی مسجد کے قریب ایک گھر میں کام کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں 35 سالہ مزدور شاہد بجلی کا شدید جھٹکا لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار