Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:39:52 GMT

چینی قونصل جنرل کی سیکرٹری داخلہ پنجاب سے الوداعی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

چینی قونصل جنرل کی سیکرٹری داخلہ پنجاب سے الوداعی ملاقات

لاہور (نیوز رپورٹر) چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے لاہور میں مدت تعیناتی مکمل ہونے پر محکمہ داخلہ پنجاب کا دورہ کیا اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے الوداعی ملاقات کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے چینی قونصل جنرل کو لاہور پوسٹنگ کے دوران شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک چین مثالی تعلقات کے فروغ میں چینی قونصل جنرل نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ان سے ملاقات کر کے ہمیشہ ایسا محسوس ہوا کہ ایک دیرینہ دوست سے ملاقات ہو رہی ہے۔ چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا کہ پاکستان میں 3 سال 9 ماہ کا یادگار اور خوشگوار دور گزارا۔ اس دوران لاہور ان کا دوسرا گھر بن گیا ہے اور لاہور کا ان کے دل میں خاص مقام ہے۔ چینی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مثالی برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کا کردار قابل تعریف ہے۔ چین پاکستان میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ چینی باشندوں اور منصوبوں کو محفوظ دیکھنا اطمینان بخش ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پنجاب میں موجود تمام چینی باشندوں کی سکیورٹی اور ہرممکن سہولت کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں اور حکومتی ذمہ داران کیلئے ہمارے دفاتر ہمیشہ کھلے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چینی قونصل جنرل سیکرٹری داخلہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی