ڈیووس(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات کو سنجیدگی سے اپنانے پر تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ان اقدامات کے نتائج اب سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے اصلاحات کو سنجیدگی سے اپنایا ہے اور ان اقدامات کے ثمرات واضح ہیں، بجٹ نظم و ضبط بہتر ہونے سے ایسے وسائل میسر آ رہے ہیں جنہیں عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کرسٹالینا نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی پاکستان کے ساتھ کافی عرصے سے تعمیری مشاورت جاری ہے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی سنجیدگی کی تعریف کی اور کہا کہ جب وزیراعظم شہباز شریف کسی کام کا وعدہ کرتے ہیں تو وہ مکمل ہو کر رہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں جن میں اب تک کی پیش رفت اور ان شعبوں پر بات ہوئی جہاں مزید کام کی ضرورت ہے، یہی طریقہ کار حالیہ ملاقاتوں میں بھی اختیار کیا گیا۔

آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے مشکل مگر ضروری اصلاحات کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ ہیں، حالانکہ ان اصلاحات کے سیاسی اثرات بھی ہوتے ہیں۔

ان کے یہ بیانات ایک روز قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ڈیووس میں ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئے، جس میں وزیراعظم نے پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے آئی ایم ایف سربراہ کو معاشی اشاریوں میں بہتری، استحکام کے لیے اقدامات اور ادارہ جاتی اصلاحات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے اس موقع پر مالیاتی نظم و ضبط، ریونیو بڑھانے اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔

آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے ان اصلاحات کا اعتراف کیا اور اب تک کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ طویل المدتی معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کی رفتار برقرار رکھنا ضروری ہے۔

دونوں فریقین کے درمیان عالمی معاشی صورتحال، ابھرتی معیشتوں کو درپیش چیلنجز اور عالمی سطح پر معاشی استحکام کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کی مجموعی ترقی کے لئے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے صنعت وحرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی مصنوعات کی ملکی پیداور اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کے لیے موٴثر پالیسی اقدامات حکومتی ترجیحات کا حصہ ہیں، صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات کا مقصد طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح ہونا چاہئے۔ 

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو متبادل توانائی کے ذرائع سے پورا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام ہو رہا ہے، توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مختلف شعبوں میں شمولیت کے لئے تمام وزارتیں اور ماہرین کی بامعنی مشاورت کو یقینی بنائیں، موثر ترقیاتی پالیسیز کی تشکیل و نفاذ کے لیۓ تمام وزراتیں باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کریں، تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سی مختلف زیر غور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر پاور ڈیویژن سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، کے معاون خصوصی ہارون اختر اور ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ اور متعلقہ اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ