Express News:
2026-07-24@01:38:19 GMT

لاہور میں میں پالتو شیر نے بچے کا بازو چبا لیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

لاہور:

سبزہ زار اسی فٹ روڈ ایریا میں پالتو شیر نے بچے کا بازو چبا لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق افسوسناک واقعہ سبزہ زار میں ڈولا بریڈنگ فارم پر پیش آیا جہاں 8 سالہ واجد علی کھیلتے ہوئے شیروں کے قریب چلا گیا، فارم مالکان نے بچے کو مقامی اسپتال لے جا کر ڈاکٹر کو ہاتھ مشین میں آنے کا بتایا، ڈاکٹروں نے 8 سالہ بچے کی جان بچانے کے لیے ہاتھ کاٹ کر الگ کیا۔

ترجمان کے مطابق مالکان کی وقوعہ پولیس سے چھپانے کی کوشش ناکام ہوگئی، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی سربراہی میں پولیس اپنے ذرائع سے سراغ لگا کر اسپتال پہنچی،  بچے کو میڈیکل اور مزید طبی امداد کے لیے گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈولا بریڈنگ فارم عمر اقبال اور علی اقبال کی ملکیت ہے اور وائلڈ لائف سے باقاعدہ لائسنس یافتہ ہے،  واقعہ شیروں کے پنچرے نامناسب اور مالکان کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمر تمام کارروائی کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کاروبار کی خاطر دوسروں کی جان کوخطرے میں ڈالنا سنگین جرم ہے، بریڈنگ فارم مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب چیف وائلڈ لائف رینجر پنجاب مبین الہیٰ نے بھی واقعت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر لاہور کو فوری کارروائی کی ہدایات کردی۔ انہوں نے شہری آبادیوں میں بگ کیٹس رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ مبین الہٰی نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد ملزمان کیخلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت بھی کارروائی ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے