فیض حمید کے بھائی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس)
فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخ کرنے سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ سماعت کے موقع پر نجف حمید اپنے وکیل میاں علی اشفاق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ ریکارڈ ریاست کا تھا جس میں ردوبدل کیا گیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق اگر شکایت کنندہ کے ساتھ معاملات طے پا بھی جائیں تو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ مزید تفتیش کے لیے نجف حمید کی کسٹڈی درکار ہے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نجف حمید کی ضمانت خارج کی جائے۔

دفاع کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وکالتی تاریخ کا یہ انوکھا کیس ہے کہ تفتیشی آفیسر خود شکایت کنندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس کے اصل شکایت کنندہ نے عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا تھا کہ اس کے معاملات طے پا گئے ہیں اور شکایت کنندہ نے عدالت میں اپنا بیان حلفی بھی جمع کروایا تھا۔

ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ تفتیشی آفیسر کو اس کیس میں پارٹی کیسے تصور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو تفتیشی آفیسر کے خلاف کارروائی کے لیے لکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شکایت کنندہ کا اسٹیٹس تبدیل نہیں ہو سکتا جب کہ ایف آئی آر بھی وہی ہو۔ عدالت نے اپنے حکم میں لکھا تھا کہ شکایت کنندہ نے عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا کہ اس کا معاملہ طے پا گیا ہے۔ عدالتی حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ شکایت کنندہ کیس کو مزید نہیں چلانا چاہتا۔

دفاعی وکیل نے مزید کہا کہ 16 سال میں اگر تفتیش نہیں ہو سکی تو اب کیا تفتیش کی جائے گی۔ اس کیس میں سرکاری زمین کا کوئی معاملہ بھی شامل نہیں ہے۔ ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق کے مطابق ایف آئی اے نے درخواست میں لکھا ہے کہ انہیں ضمانت کا علم نہیں تھا، حالانکہ عدالتی حکم نامے کے مطابق ضمانت کے وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل عدالت میں موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم نامے میں یہ بھی درج ہے کہ اے ڈی لیگل نے ضمانت کی مخالفت کی تھی، لہٰذا ایف آئی اے کی جانب سے ضمانت خارج کرنے کی درخواست کو خارج کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر نجف حمید کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان تعاون نہیں کررہے، این سی سی آئی اے کی رپورٹ عدالت میں پیش عمران خان تعاون نہیں کررہے، این سی سی آئی اے کی رپورٹ عدالت میں پیش غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوانے کیلئے کی، احسن اقبال پاکستان کی موثر اور مضبوط معاشی پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف پاکستان نے ایران کیخلاف غیر منصفانہ قرارداد پر ووٹنگ کا مطالبہ کرکے جرأت مندانہ اقدام کیا، ایرانی سفیر سانحہ گل پلازہ: خالد مقبول صدیقی کا وزیر اعظم کو خط، آزاد کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ ایران امریکا کشیدگی: برطانیہ نے قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کردیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت میاں علی اشفاق عدالت میں پیش کی درخواست پر شکایت کنندہ فیصلہ محفوظ ایف آئی اے آئی اے کی نے عدالت انہوں نے کے مطابق کہا کہ تھا کہ

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔

حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ