ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

ملزمان کو پولیس کے سخت پہرے میں کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا اور تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو تھانہ سیکرٹریٹ میں گزشتہ برس درج ہونے والے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم انہوں نے اس مقدمے کی ایف ائی آر عدالت میں پیش نہیں کی۔

تفتیشی افسر نے ملزمان کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مسترد کردی اور ان دونوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

سماعت کے بعد عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو جوڈیشل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا جس کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روز کےلیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ کورٹ

علاوہ ازیں ایمان مزاری اور ہادی علی کو وڈیولنک کے ذریعے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔ سماعت جج افضل مجوکہ نے کی۔

جج افضل مجوکہ نے پوچھا کہ کیا آپ جرح شروع کریں گے؟ ایمان مزاری نے بتایا کہ ہم پر تشدد کیاجارہاہے، ہمیں پانی کھانا نہیں دیا جارہا، تمھاری وجہ سے سارا کچھ ہو رہا ہے، ہم عدالتی کارروائی کا بائکاٹ کرتےہیں۔

جج افضل مجوکہ نے کہا کہ آپ کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے؟ فیصلے کا انتظار کریں، ایمان مزاری اور ہادی علی سماعت ختم ہونے سے قبل کرسی سے اٹھ کر چلے گئے، اس پر جج افضل مجوکہ نے عدالتی عملے کو حکم دیا کہ سب ریکارڈ کرکے مجھے دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرازبکستان–پاکستان اسٹریٹجک شراکت: علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون میں نیا باب ازبکستان–پاکستان اسٹریٹجک شراکت: علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون میں نیا باب فرانس ویزا فراڈ: ایف بی آر کے اعلیٰ افسر کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر فیض حمید کے بھائی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ محفوظ عمران خان تعاون نہیں کررہے، این سی سی آئی اے کی رپورٹ عدالت میں پیش غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوانے کیلئے کی، احسن اقبال پاکستان کی موثر اور مضبوط معاشی پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ایمان مزاری اور ہادی علی کو

پڑھیں:

 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ