Jasarat News:
2026-07-24@13:02:15 GMT

صرف 14 دن شوگر چھوڑنے سے جسم پر پڑنے والے مثبت اثرات

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

صرف 14 دن شوگر چھوڑنے سے جسم پر پڑنے والے مثبت اثرات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اگر کوئی شخص صرف 14 دن تک اضافی شوگر یعنی پروسیسڈ میٹھی غذاؤں اور مشروبات سے پرہیز کرے تو جسم میں کئی اہم صحت کے فوائد ظاہر ہونے لگتے ہیں، طبی ماہرین نے یہ بات ایک نئی تحقیق اور تجرباتی مشاہدات کی بنیاد پر سامنے رکھی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق شوگر ترک کرنے سے چہرے کی سوجن میں کمی آتی ہے کیونکہ انسولین کی زیادتی سے پانی جمع ہونے کا عمل کم ہو جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں چاہے وزن فوری طور پر کم نہ بھی ہو، پیٹ اور کمر کی چربی میں واضح کمی محسوس ہوتی ہے۔

مزید برآں، شوگر کی مقدار کم کرنے سے جگر پر دباؤ کم ہوتا ہے، جو فیٹی لیور کے لیے انتہائی اہم ہے۔ آنتوں میں بھی گیس، اپھارہ اور خمیر (فرمینٹیشن) کی شکایات میں کمی دیکھی گئی ہے، جبکہ جلد کی صفائی اور کیل مہاسوں کی شدت میں بھی بہتری آتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ابتدائی دنوں میں شوگر کی طلب کی شدت کی وجہ سے بعض افراد کو سر درد، تھکن، چڑچڑاپن اور ذہنی کارکردگی میں کمی محسوس ہو سکتی ہے، یہ کسی قسم کی لت یا نشے کی طرح نہیں بلکہ دماغ کے ’ریوارڈ سسٹم‘ کی نئی ترتیب کا حصہ ہے۔

دو ہفتوں کے اندر اکثر افراد میں شوگر کی طلب کم، توانائی مستحکم، اپھارہ کم، نیند بہتر اور بے وقت بھوک میں واضح کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ انسولین کے ردعمل میں بہتری آتی ہے اور فاسٹنگ شوگر کی سطح بھی بہتر ہو جاتی ہے۔

ماہرین صحت واضح کرتے ہیں کہ یہ عمل وزن کم کرنے کا نسخہ نہیں بلکہ جسم کے میٹابولزم کو بہتر بنانے اور انسولین اسپائکس کو کم کرنے کا ایک قدرتی طریقہ ہے۔

ماہرین نے عوام کو نصیحت کی ہے کہ کم از کم 14 دن تک اضافی شوگر سے پرہیز کریں اور خود محسوس کریں کہ جسم کس حد تک مستحکم اور صحت مند ہو سکتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شوگر کی

پڑھیں:

ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2026ء) ماہرینِ صحت نے دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عادت نہ صرف متوازن غذا کی جانب اہم قدم ہے بلکہ بھوک پر قابو پانے، توانائی برقرار رکھنے اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق صحت مند طرزِ زندگی کا مقصد صرف تیزی سے وزن کم کرنا نہیں بلکہ ایسی پائیدار غذائی عادات اپنانا ہے جن پر طویل عرصے تک آسانی سے عمل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ دوپہر کے کھانے میں متوازن سلاد شامل کرنے سے جسم کو فائبر، وٹامنز، منرلز اور دیگر ضروری غذائی اجزا بیک وقت حاصل ہوتے ہیں، جو بہتر صحت کے لیے نہایت اہم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک مکمل اور متوازن سلاد صرف سبز پتوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس میں ثابت مونگ دال، چنے، کھیرا، ٹماٹر، پیاز، گاجر، شملہ مرچ، کینوا، ایووکاڈو، مالٹے کے قتلے، انار کے دانے اور کچے آم جیسے غذائیت سے بھرپور اجزا بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذائقے کے لیے نمک، کالی مرچ، لیموں کا رس یا سرکہ استعمال کیا جا سکتا ہے، جبکہ پروٹین کی ضرورت پوری کرنے کے لیے گرل کیا ہوا پنیر، سویا یا دیگر صحت بخش پروٹین ذرائع شامل کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ماہرین نے کہا کہ اگر ایک ہی قسم کا سلاد روزانہ کھایا جائے تو وقت کے ساتھ اکتاہٹ پیدا ہو سکتی ہے، اس لیے مختلف سبزیوں، پھلوں اور دیگر اجزا میں تبدیلی کرتے رہنا چاہیے تاکہ ذائقے کے ساتھ غذائی تنوع بھی برقرار رہے۔

طبی ماہرین کے مطابق دوپہر کے کھانے میں سلاد شامل کرنے سے زیادہ دیر تک پیٹ بھرنے کا احساس رہتا ہے، غیر ضروری اسنیکس اور بار بار کھانے کی خواہش میں کمی آتی ہے، جبکہ دوپہر کے کھانے کے بعد محسوس ہونے والی سستی بھی کم ہو سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں روزمرہ سرگرمیوں کے لیے جسمانی توانائی اور چستی برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ وزن میں کمی کا عمل ہر فرد میں مختلف ہو سکتا ہے، تاہم متوازن غذا کو مستقل معمول بنانے سے جسمانی ساخت میں مثبت تبدیلیاں آ سکتی ہیں، کپڑوں کی فٹنگ بہتر محسوس ہو سکتی ہے اور مجموعی صحت میں بتدریج بہتری آتی ہے۔

ماہرین نے کہا کہ صحت بخش غذائی عادات نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں اور انسان کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہیں۔ ان کے مطابق صحت مند طرزِ زندگی کا مطلب پسندیدہ کھانوں سے مکمل پرہیز نہیں بلکہ اعتدال، توازن اور مستقل مزاجی کے ساتھ غذائیت سے بھرپور خوراک کو روزمرہ معمول کا حصہ بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثرکو بہتر بناسکتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ
  • پانی کا دباؤ بڑھ گیا،چنیوٹ میں شگاف پڑنے سےکئی ایکڑ فصلیں متاثر
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار