پختونخوا حکومت نے عوامی تنقید کے بعد منرل ڈیولپمنٹ کمپنی پر عملدرآمد روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ جیسے انرجی اور تیل و گیس کے لیے اپنی کمپنی بنائی جا چکی ہے ایسی ہی صوبائی حکومت معدنیات کے لیے بھی ایک کمپنی بنانا چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی تنقید کے بعد منرل ڈیولپمنٹ کمپنی پر عملدرآمد روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق تنقید کے بعد صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا منرل ڈویلپمنٹ کمپنی پر عملدرآمد روک دیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سوشل میڈیا پر پیغام بھی جاری کردیا۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ جیسے انرجی اور تیل و گیس کے لیے اپنی کمپنی بنائی جا چکی ہے ایسی ہی صوبائی حکومت معدنیات کے لیے بھی ایک کمپنی بنانا چاہتی ہے، تاکہ خیبر پختونخوا کے عوام اپنے قیمتی وسائل سے فائدہ اٹھا سکیں اور غیرقانی مائننگ اور مافیاز کا خاتمہ ہو۔
انہوں نے بتایا کہ کابینہ میں پیش ہونے والا بل مائنز اینڈمنرل بل 2025 نہیں بلکہ خیبر پختونخوا منرل ڈویلپمنٹ کمپنی بنانے کا بِل تھا، تاہم عوام میں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے کئی چیزوں کو لے کر ابہام اور شکوک و شبہات ہیں۔ لہٰذا ہم اس کمپنی اور قانون سازی کے عمل کو فی الحال یہیں پر روک رہے ہیں، سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے منرل ڈویلپمنٹ کمپنی بل کی منظوری دی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کے لیے
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔