سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹینس کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف سے لکھوا لیا ہے۔ وہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس میں 400 میچز جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
نواک جوکووچ نے یہ تاریخی کارنامہ آسٹریلین اوپن 2026 کے دوران انجام دیا۔ ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ میں انہوں نے نیدرلینڈز کے حریف کو 6-3، 6-4 اور 7-6 (7/4) سے شکست دے کر نہ صرف راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی بلکہ ایک نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔
اس فتح کے ساتھ جوکووچ گرینڈ سلیم مقابلوں میں 400 میچز جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سوئٹزرلینڈ کے لیجنڈ راجر فیڈرر ہیں جنہوں نے 369 میچز جیتے، جبکہ اسپین کے رافیل نڈال 314 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نواک جوکووچ نے کہا کہ وہ خود کو بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں اور یہ ٹورنامنٹ کا ایک شاندار آغاز ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ حد سے زیادہ پراعتماد نہیں ہونا چاہتے کیونکہ گزشتہ سال کے تجربات نے انہیں محتاط رہنے کا سبق دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب بھی نوجوان کھلاڑیوں کو سخت مقابلہ دینے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہر میچ کو پوری توجہ اور محنت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جوکووچ نے

پڑھیں:

وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں