بانی پی ٹی آئی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، این سی سی آئی اے کی رپورٹ جمع
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
این سی سی آئی اے نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی، عمران خان، تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔
یہ رپورٹ عمران خان کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی۔ رپورٹ میں عدالت کو بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق انویسٹی گیشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹس کے حوالے سے دو الگ انکوائریز جاری ہیں۔ یہ انکوائریز 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو این سی سی آئی اے میں رجسٹر کی گئی تھیں اور تاحال زیر التوا ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم نے اڈیالہ جیل میں متعدد دورے کیے، لیکن اس دوران عمران خان سے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے۔ این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے تفتیش ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون استعمال کر رہا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ ایکس اکاؤنٹ کو چلانے سے متعلق سوالات کے باوجود عمران خان نے تعاون سے انکار کیا، جس کے باعث انویسٹی گیشن ابھی بھی جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سی سی ا ئی اے بانی پی ٹی ا ئی ایکس اکاو نٹ گیا ہے
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔