سٹی 42: راولپنڈی کی پی ایس ایل میں نمائندگی نہ  دیکھ کر راولپنڈی کے  بزنس مین اور سیاستدان حنیف عباسی جوش میں آ گئے۔ پنڈی وال حنیف عباسی نے راولپنڈی ٹائیگرز بنانے کا اعلان کردیا اور یہ بھی بتا دیا کہ اس ٹیم میں کون لوگ کھلیں گے۔
 آج کل وزیرِ ریلوے کی حیثیت سے کام کر رہے حنیف عباسی بنیادی طور پر ادویات سازی کی صنعت کے ایک ممتاز بزنس مین ہیں۔ طویل عرصہ سے وہ سیاست کرتے رہے ہیں، اب انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
حنیف عباسی نے راولپنڈی ٹائیگرز ٹیم بنانے کا اعلان کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ اس ٹیم کو پی ایس ایل میں لے کر جائیں گے۔ راولپنڈی کے شہری، وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے لاہور قلندرز  کے سی ای او عاطف رانا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم راولپنڈی ٹائیگرز ٹیم بنانے کا اعلان کر رہے ہیں۔ راولپنڈی ٹائیگرز کو عالمی سطح کی ٹیم بنائیں گے۔

سٹی @ 10 ,24 جنوری، 2025

 حنیف عباسی راولپنڈی شہر کے کم از کم دو حلقوں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ ٹیم مین صرف راولپنڈی کے ٹیلنٹ کو جگہ دیں گے۔ حنیف عباسی نے کہا،   نوجوانوں میں کرکٹ کو فروغ دینے میں لاہور قلندر کا اہم کردار ہے۔ کرکٹ کے ساتھ پاکستانی عوام کا رومانس ہے۔ میں لاہور قلندرز کا شروع سے ہی فین ہوں۔ حنیف عباسی نے بتایا کہ راولپنڈی ٹائیگرز بنانے میں لاہور قلندرز کے سی ای او ہماری رہنمائی کریں گے۔

بائیک رائیڈر کا ’’دھوم‘‘ اندار میں اپنی محبوبہ کو پرپوزل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ٹھیٹھ پنڈی وال کی شناخت رکھنے والے  حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی ٹائیگرز میں صرف راولپنڈی کا ڈومیسائل رکھنے والے نوجوانوں کو شامل کریں گے۔  حنیف عباسی نے واضح کیا کہ وہ راولپنڈی ٹائیگرز کو پی ایس ایل میں لے کر جائیں گے۔

 ان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے نوجوانوں کو ہم نے کالجوں اور اسکولوں کے اندر اسپورٹس کی سہولت دی ہے، نوجوانوں کو میرٹ پر بڑا پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں، ہم 14 اور 15 فروری کو ٹرائل شروع کر رہے ہیں۔ حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز ہی راولپنڈی ٹائیگرز کی رہنمائی کریں گے، ہم لڑکیوں کی ٹیم بھی بنانے جا رہے ہیں، فاطمہ جناح یونیورسٹی میں عالمی معیار کا اسکواش کورٹ بنایا ہے۔

روس کا یوکرین کے توانائی کے نظام پر بڑا حملہ، شدید سردی میں لاکھوں صارفین بجلی سے محروم

 وزیرِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور قلندر نے جس طرح پاکستانی ٹیلنٹ کو نکھارا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا، میرے حلقے میں جتنے کرکٹ گراؤنڈ ہیں اور کہیں نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بنانے کا اعلان کر پی ایس ایل میں حنیف عباسی نے لاہور قلندرز راولپنڈی کے رہے ہیں کر رہے

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا