تھرپارکر میں انسانی المیہ: تین ہفتوں میں غذائی قلت سے 45 معصوم بچوں کی جانیں ضائع
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی میں واقع سول اسپتال میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث 45 معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے، جب کہ مزید 75 بچے اب بھی زیرِ علاج ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں انتقال کرنے والے تینوں بچوں کی عمریں ایک سال سے بھی کم تھیں۔ ایم ایس سول اسپتال مٹھی کا کہنا ہے کہ شدید سردی، غذائی قلت اور پیدائشی طور پر کم وزن ہونے کے باعث یہ بچے مختلف بیماریوں کا شکار تھے اور علاج کے باوجود جانبر نہ ہو سکے۔
ایم ایس کے مطابق بچوں کے وارڈ میں صرف 70 مریضوں کی گنجائش موجود ہے، مگر اس وقت سردی اور دیگر امراض میں مبتلا 76 بچے داخل ہیں، جس کے باعث طبی عملے کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
دوسری جانب، بیمار بچوں کے والدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسپتال کے بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں بنیادی طبی سہولیات اور وسائل کی کمی ہے، جس سے علاج کے عمل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
یہ صورتحال تھرپارکر میں غذائی قلت اور صحت کے دیرینہ مسائل کی ایک بار پھر سنگین تصویر پیش کر رہی ہے، جہاں معصوم جانیں اب بھی بروقت اور مؤثر طبی سہولتوں کی منتظر ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غذائی قلت
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔