Jasarat News:
2026-07-24@03:57:19 GMT

ملک میں سالانہ 4سے 5 ہزار ارب کی کرپشن کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور : اثاثے چھپانے کے نِت نئے طریقے دریافت، جس ملک میں سالانہ 4سے 5 ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہو، وہاں اَب سیاستدان قانوناً اپنے اثاثے عوام سے چھپا سکیں گے۔

 اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے چھپانے سے متعلق حکومت کی نئی قانون سازی پر مصطفی نواز کھو کھر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جس ملک میں سالانہ 4 سے 5 ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہو، وہاں اَب سیاستدان قانوناً اپنے اثاثے عوام سے چھپا سکیں گے۔

جہاں ضرورت اِس بات کی ہے کہ جس شخص کو بھی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے تنخواہ ملتی ہو، یا وہ ٹیکس گزاروں کے پیسے خرچ کرنے پر دسترس رکھتا ہو، وہ شفافیت کی خاطر اپنے اثاثے منظرِ عام پر لائے، وہاں چھپانے کے نِت نئے طریقے دریافت ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 21 جنوری 2026 کو قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2025ءکی کثرت رائے سے منظوری دیدی۔

 پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

 ترمیم کے تحت ا سپیکر اور چیئرمین سینیٹ ارکان پارلیمنٹ کے اثاثے مشتہر نہ کرنے کی رولنگ دے سکیں گے۔ اثاثے مخفی رکھنے کےلیے متعلقہ رکن کو باقاعدہ درخواست دینا ہوگی۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف