نااہل مودی سرکار کی عوام میں خوف پھیلا کر بحران چھپانے کی سازش بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
بھارت میں اس وقت فضائی سلامتی اور قومی ایئرلائن کی مالی حالت بحران کی تصویر پیش کر رہی ہیں. اور ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے خوف اور بم دھمکیوں کا بیانیہ بتدریج ایک مستقل حکمتِ عملی بنتا جا رہا ہے۔
اے این آئی کے مطابق دہلی سے روانہ ہونے والی انڈیگو پرواز کو پانچ دنوں میں دوسری بار "بم" کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
ایئر ٹریفک کنٹرول نے بم دھمکی کی اطلاع ایپرن کنٹرول کو دی اور طیارہ آئسولیشن بے میں منتقل کیا گیا۔ رواں ہفتے ہی انڈیگو کی پرواز کو اتوار کی صبح ایک سکیورٹی دھمکی کے بعد لکھنؤ منتقل کیا گیا تھا۔
تاہم عالمی جریدہ بلومبرگ گودی میڈیا کے پروپیگنڈا کی اصل کہانی منظر عام پر لے آیا۔ ایئر انڈیا لمیٹڈ کو رواں مالی سال میں ریکارڈ سالانہ خسارہ ہوا۔
بلومبرگ کے مطابق ایئر انڈیا کو مہلک حادثے کے بعد ریکارڈ 1.
بلومبرگ کے مطابق نقصانات میں مزید اضافہ پاکستان کے بھارتی ایئرلائنز کیلئےفضائی حدود بند کر نے کے باعث ہوا۔ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے ایئرلائنز کو یورپ اور امریکا کیلئے طویل اور مہنگے راستے اختیار کرنے پڑے۔
ماہرین کے مطابق بار بار بم دھمکیاں عوام کی توجہ حکومتی ناکامیوں سے ہٹانے کی منظم کوشش ہے۔ ایک ہی روٹس پر دھمکیاں بھارتی فضائی سکیورٹی کی کمزوری ظاہر کرتی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں