کئی بین الاقوامی ایئر لائنز نے مشرق وسطیٰ کیلئے پروازیں معطل کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
ہالینڈ کی ایئر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں جبکہ متحدہ عرب امارات و سعودی عرب کے لیے بھی سروسز معطل کر دی ہیں۔ فرانسیسی فضائی کمپنی ایئر فرانس نے تل ابیب اور دبئی کے لیے پروازیں معطل کر دیں۔ پرٹش ایئرویز نے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔ لفتھانسا اور سوئس ایئر لائنز نے بھی اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز اور ایئر کینیڈا نے بھی اسرائیل کیلئے طے شدہ پروازیں روک دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کئی بڑی بین الاقوامی ایئر لائنز نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنی پروازیں معطل یا منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کی ایئر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں جبکہ متحدہ عرب امارات و سعودی عرب کے لیے بھی سروسز معطل کر دی ہیں۔ فرانسیسی فضائی کمپنی ایئر فرانس نے تل ابیب اور دبئی کے لیے پروازیں معطل کر دیں۔ پرٹش ایئرویز نے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔ لفتھانسا اور سوئس ایئر لائنز نے بھی اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز اور ایئر کینیڈا نے بھی اسرائیل کیلئے طے شدہ پروازیں روک دی ہیں۔ پروازوں کی یہ منسوخی خطے میں بڑھتی کشیدگی خصوصاً امریکہ ایران کشیدگی کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے۔ دوسری جانب المیادین کے مطابق ایئر لائنز کی سروس تعطل کے علاوہ، خلیج میں ایران کے ساحل کے قریب امریکی بحریہ کے ایک بحری طیارے 'بوئنگ P-8A کو نگرانی کی کارروائیاں کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جو اس علاقے میں مغربی فوجی موجودگی اور مانیٹرنگ میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ فضائی حدود کی حفاظت سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کے ساتھ ساتھ فضائی جاسوسی کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لیے پروازیں معطل کر دی نے بھی اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ کر دی متحدہ عرب امارات معطل کر دی ہیں ایئر لائنز نے
پڑھیں:
باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ بین الاقوامی ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام میں فعال شرکت کرتے ہوئے عالمی سطح پر عدالتی تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید نظامِ انصاف کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے متبادل نظامِ حلِ تنازعات (ADR) کی اہمیت پر خصوصی لیکچر بھی دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عالمی سطح پر عدالتی مہارت اور بین الاقوامی عدالتی تعاون کے فروغ کی کوششوں میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 4 روزہ تربیتی پروگرام 21 سے 24 جولائی 2026 تک منعقد ہوا، جس کا اہتمام پاکستان اور آذربائیجان کی وزارت ہائے انصاف کے اشتراک سے کیا گیا۔
اس پروگرام میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی نمائندگی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جنہوں نے ممتاز ریسورس پرسن کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے دنیا بھر سے آئے ہوئے ججز، قانونی ماہرین اور انصاف کے شعبے سے وابستہ شخصیات کے ساتھ عدالتی تجربات اور بہترین عملی طریقوں کا تبادلہ کیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ‘ADR: A Global Perspective – A Guide for Judges’ کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے انصاف تک بروقت اور مؤثر رسائی میں متبادل نظامِ حلِ تنازعات (Alternative Dispute Resolution – ADR) کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ متبادل نظامِ حلِ تنازعات عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے، مقدمات کے بوجھ میں کمی لانے اور نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں متبادل نظامِ حلِ تنازعات کے ارتقا پذیر قانونی فریم ورک اور اس حوالے سے عالمی تجربات کا بھی جائزہ پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ججز کو جدید تنازعاتی حل کے طریقوں سے آراستہ کرنا بروقت، مؤثر اور عوام دوست انصاف کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق 4 روزہ پروگرام کے دوران عدالتی مہارت، عدالتی اخلاقیات، ادارہ جاتی دیانت داری، کیس مینجمنٹ، عدالتی طرزِ عمل، ابلاغی مہارت، عدالتی ریکارڈ کی الیکٹرانک آرکائیونگ، ڈیٹا کی درستگی اور عدالتی فیصلہ سازی کے جدید رجحانات سمیت مختلف موضوعات پر خصوصی سیشنز اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عدالتی تعلیم، ادارہ جاتی شراکت داری، بین الاقوامی عدالتی تعاون اور بہترین عدالتی طریقہ کار کے تبادلے کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باکو آذربائیجان بین الاقوامی ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام سپریم کورٹ آف پاکستان متبادل نظامِ انصاف میاں گل حسن اورنگزیب