data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے سانحے کو 7 دن گزرنے کے باوجود ریکوری اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس دوران ملبے سے مزید انسانی باقیات برآمد ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 71 تک پہنچ گئی ہے۔

ریسکیو ادارے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ایسوسی ایشنز کی مشترکہ کوششوں سے ملبہ ہٹانے اور باقیات تلاش کرنے کا عمل مسلسل جاری رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ متاثرہ فرد کو نظرانداز نہ کیا جا سکے۔

سول اسپتال کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پوسٹ مارٹم کے دوران مزید 4 افراد کی باقیات کے شواہد سامنے آئے، جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ طبی ماہرین کے مطابق پوسٹ مارٹم کے عمل میں یہ بات سامنے آئی کہ ملبے سے ملنے والی باقیات کی تعداد ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ ہے، جس کے باعث مجموعی طور پر لاشوں اور جسمانی اعضا کی تعداد 71 ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ جاں بحق افراد کے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق لاشوں اور جسم کے مختلف اعضا سے مجموعی طور پر 45 ڈی این اے نمونے حاصل کیے گئے ہیں، جن میں سے 8 افراد کی شناخت ڈی این اے رپورٹس کے ذریعے مکمل ہو چکی ہے۔ حکام نے بتایا کہ 6 لاشیں مکمل حالت میں تھیں جب کہ ایک جاں بحق شخص کی شناخت شناختی کارڈ کی مدد سے کی گئی۔ دیگر متاثرین کی شناخت کے لیے ڈی این اے رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ لاشیں ورثا کے حوالے کی جا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے مطابق گل پلازہ میں سرچ آپریشن کا تقریباً 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اندازہ ہے کہ اتنی ہی تعداد میں لاشوں اور باقیات کو تلاش کیا جا چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک ملبہ مکمل طور پر صاف نہیں ہو جاتا۔ اس سے قبل ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ پلازہ کی چھت پر موجود 61 میں سے 16 موٹر سائیکلیں اتار لی گئی ہیں ۔ ملبہ ہٹانے کے دوران مزید باقیات بھی سامنے آئیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل نے گل پلازہ کا تفصیلی معائنہ کیا، جس کے بعد ٹیکنیکل کمیٹی نے عمارت کو مخدوش قرار دے دیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سفارش کی ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد گل پلازہ کو منہدم کر دیا جائے۔

اتھارٹی کے مطابق گل پلازہ 8124 گز پر مشتمل تھا اور اس میں 1102 دکانیں قائم تھیں، جو آگ لگنے کے بعد مکمل طور پر جل کر تباہ ہو چکی ہیں۔ متصل پلازوں کا بھی حفاظتی معائنہ کیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈی این اے افراد کی کی تعداد کے مطابق گل پلازہ کے بعد کیا جا گیا ہے

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری