پشاور؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، ایف سی ملازم سمیت دو افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
پشاور:
ریگی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
ریگی غزالی گھڑی میں دو فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں چھٹی پر آیا ہوا یوسف نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول ایف سی میں ملازم تھا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے 7 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والا زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔ زخمیوں میں دو خواتین کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس جائے موقع پر پہنچ گئی، تاہم علاقے میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔
ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال سجاد خان کے مطابق ایک خاتون سمیت 8 زخمی اسپتال ایمرجنسی پہنچا دیے گئے، فائرنگ کے واقعے میں دو زخمی جاں بحق جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔