ایڈووکیٹ شمسا کیانی کا ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر تشدد اور گرفتار پر خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
اپنی خصوصی گفتگو میں شمسا کیانی کا کہنا تھا کہ ریاست ظلم پر اتر آئی ہے، فقط ٹویٹ کرنے کے الزام میں بےبنیاد کیسز بنانا اور سزا دینا زیادتی ہے، جس انداز میں گرفتار کیا گیا، وہ قابل مذمت ہے، وکلا تنظیموں کو ذاتی ایجنڈے سے باہر آنا پڑے گا۔ متعلقہ فائیلیںایڈووکیٹ شمسا کیانی تحریکِ انصاف کے لائرز ونگ کی رکن ہیں۔ جب ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے تھانے لایا گیا تو شمسا کیانی بھی ان کے ساتھ تھیں۔ شمسا کا ماننا ہے کہ وکلا تنظیموں کی تقسیم کی وجہ سے آج ان دو معزز ممبران کو جیل جانا پڑا، ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر آئین کی بحالی کے لیے متحد ہونا پڑے گا۔ سینیئر صحافی نادر بلوچ کے ساتھ ان کی ہونے والی گفتگو ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شمسا کیانی
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔