Jasarat News:
2026-06-02@22:15:58 GMT

سانحہ گل پلازہ:ایم کیو ایم کا وزیر اعظم کو خط

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک)سانحہ گل پلازہ پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔خط میں چیئرمین ایم کیو ایم نے سانحہ گل پلازہ انکوائری کمیشن کے نام سے اعلیٰ سطح کی غیر جانبدارانہ اور شفاف کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کمیشن میں ایف آئی اے، نیب، این ڈی ایم اے سمیت دیگر کو شامل کیا جائے، وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف کے انتظامات سنبھالیں تاکہ انسانی اعضاء اور قیمتی اشیاء محفوظ رہ سکیں۔خط میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاق کے زیرِ انتظام ریلیف اور بحالی فنڈ قائم کیا جائے تاکہ لواحقین اور متاثرین کی مالی مدد کی جا سکے، 7 روز گزر جانے کے بعد اب تک کئی لوگ گمشدہ ہیں، لواحقین کو اپنے پیاروں کی لاشیں نہیں ملیں، 12 ہزار سے زائد خاندان اس واقعے سے براہِ راست متاثر ہوئے ہیں۔خط میں خالد مقبول صدیقی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعے میں ہلاکتوں و مالی نقصانات کی براہِ راست ذمے دار سندھ حکومت، صوبائی محکمے، بلدیاتی ادارے ہیں، سندھ حکومت، میئر کراچی، ایس بی سی اے اور دیگر ادارے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان