سندھ ہائیکورٹ‘10لاپتا افراد سے متعلق رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںشہر کے مختلف علاقوں سے 10 لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت آئینی بینچ نے پولیس اور دیگر اداروں سے گمشدہ افراد سے متعلق تازہ رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے لاپتا افراد کا ٹریول ہسٹری، سی ڈی آر اور دیگر تحقیقاتی رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ایس ڈی پی او کیماڑی، سائٹ، سرجانی ٹاون، ماڈل کالونی، فریئر، سرسید، سچل اور دیگر کو آئندہ سماعت پر پیش
ہونے کا بھی حکم دیا۔ شہری رسول خان، اسرار احمد، محمد یوسف، صاحبزادہ خان، بلال، سہراب علی، شاہ ولی اللہ، عبد اللہ اور دیگر شہری تھانہ سچل سرجانی ٹاؤن کے علاقوں سے لاپتا ہیں۔ پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی کہ تھانہ سرسید کے علاقے سے لاپتا شہری اویس احمد خان گھر واپس آگئے ہیں، عدالت نے اویس احمد کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور دیگر
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔