موٹرویز کی تعمیر سے معیشت کو تقویت، روزگار کے مواقع، ترقیاتی سرگرمیوںکو فرو غ ملے گا: سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
پشاور(بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبرپی کے محمد سہیل آفریدی نے پشاور ڈی آئی خان موٹر وے صوبائی وسائل سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو تمام تر لوازمات 10 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ سوات ایکسپریس وے فیز ٹو پر سول ورک 31 جنوری سے شروع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ موٹر ویز کی تعمیر صوبائی حکومت کے سگنیچر منصوبوں میں شامل ہے۔ ان پر ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت یقینی بنائی جائے۔ ان منصوبوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی تاخیر کی گنجائش نہیں۔ ان کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔ خیبرپی کے حکومت عوامی مفاد کے منصوبوں کے لیے تمام تر وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔ حکومت کسی بھی جماعت کی ہو، عوامی مفاد کا منصوبہ بلاتاخیر مکمل ہونا چاہیے۔ صوبے میں کاروبار، روزگار اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے صوبائی حکومت سڑکوں کا جال بچھا رہی ہے، نئی موٹر ویز کی تعمیر سے مقامی معیشت کو تقویت، روزگار کے نئے مواقع اور ترقیاتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا پر امن احتجاج کر رہے ہیں، ہمارے قائد نے جو تربیت کی ہم اس پر کار بند ہیں،ایک گملا تک نہیں توڑا، پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے، آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے اور یہ حق ہم ضرور استعمال کریں گے، ہم ناحق قید اپنے قائدکی رہائی کے لیے سٹریٹ موومنٹ کو 8 فروری تک عروج پر لے کے جائیں گے اور اس وقت اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ