data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی عوام دشمن کارروائی، شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی نذر آتش

بلوچستان کے علاقے خضدار میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایک بار پھر عوام دشمن شرپسندانہ  کارروائی کی اور دہشت گردوں نے بلوچ شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی کو نذر آتش کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فتنۃ الہندوستان کے شرپسند عوام کے جان ومال کے دشمن بن گئے ہیں اور خضدار ہڑنبو کراس کے قریب دہشت گردوں نے بلوچ شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی کو آگ لگا دی۔

متاثرہ شہری نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ اس کی گاڑی کودہشت گردوں نے چھین کرآگ لگا دی۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ یہ  گاڑی میرے اور میرے خاندان کا واحد ذریعہ معاش تھی، متاثرہ شہری نے حکومت اور اداروں سے نقصان کے بدلے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ماہرین کے مطابق عام شہریوں اور ان کے روزگار کو نشانہ بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کا واحد مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور بلوچ عوام کوعدم تحفظ کا شکار بنانا ہے اور یہ تلخ حقیقت ہے کہ یہ دہشت گرد بلوچوں کے حقوق کے نام پر خود بے گناہ بلوچ شہریوں، مزدوروں اور تاجروں ہی کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد عناصر کی کارروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ ان کا کسی مذہب یا قوم سےکوئی تعلق نہیں، ان کامقصد صرف بلوچستان میں بدامنی پھیلانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی عوام دشمن کارروائی، شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی نذر آتش
  • یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپ؛ اسرائیلی فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ