City 42:
2026-07-24@05:34:43 GMT

کیا واقعی فروری 2026ء ایک ’معجزاتی مہینہ‘ ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر فروری 2026 کے حوالے سے ایک ویڈیو اور پیغام وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ مہینہ 823 سالوں میں ایک بار آنے والا “معجزاتی مہینہ” ہے، کیونکہ اس میں ہر دن (اتوار، پیر، منگل وغیرہ) چار بار آئے گا  تاہم کیلنڈر کے ماہرین نے اس دعوے کو غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پیغام میں کہا جا رہا ہے کہ فروری 2026 میں 4 اتوار، 4 پیر، 4 منگل اور اسی طرح ہفتے کے تمام دن چار بار آئیں گے اور اسی بنا پر اسے معجزاتی مہینہ قرار دے کر لوگوں سے اس پیغام کو آگے شیئر کرنے کی درخواست کی جا رہی ہے۔

سٹی @ 10 ,24 جنوری، 2025

حقیقت یہ ہے کہ 2026 سال لیپ ایئر نہیں ہے، یعنی اس سال فروری میں 28 دن ہوں گے۔ کیلنڈر کے ماہرین کے مطابق یہ ایک عام ریاضیاتی حساب ہے کہ 28 دن میں ہفتے کے 7 دن ہر ایک 4 بار آتا ہے (28 ÷ 7 = 4)، لہٰذا اس میں کوئی غیر معمولی بات نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فروری 2026 نہ تو کسی “معجزاتی مہینے” جیسا ہے اور نہ ہی یہ کوئی ایسا مہینہ ہے جو صدیوں میں ایک بار آتا ہو، بلکہ یہ ایک عام کیلنڈر حقیقت ہے جسے سوشل میڈیا پر غلط تشہیر کے ذریعے “معجزہ” بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

بائیک رائیڈر کا ’’دھوم‘‘ اندار میں اپنی محبوبہ کو پرپوزل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر رہا ہے

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف