پاکستان علما کونسل کا افغان حکومت کے نئے فوجداری ضابطے پر تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان علما کونسل نے افغان حکومت کے نئے فوجداری ضابطے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان علما کونسل نے افغان حکام کے حالیہ احکامات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریعتِ اسلامیہ کے نام پر معاشرے کو غلام اور آزاد طبقات میں تقسیم کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ افغان حکومت کے یہ احکامات قرآن و سنت کی حقیقی تعلیمات سے مطابقت نہیں رکھتے بلکہ بعض پہلوؤں سے ہندو مت کی روایات سے مشابہ نظر آتے ہیں۔
علما کونسل کا کہنا تھا کہ افغان طالبان حکومت خود کو ایک شرعی اسلامی حکومت قرار دیتی ہے، لہٰذا اس پر لازم ہے کہ وہ ان امور پر فوری طور پر اپنا واضح مؤقف دنیا کے سامنے رکھے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ عہدِ جاہلیت کے قوانین اور رسومات کو اسلام کے نام پر دوبارہ نافذ کرنا کسی صورت درست نہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جس طرزِ عمل کو اختیار کیا گیا ہے وہ انسانی وقار، عزت اور حرمت کے منافی ہے۔ اس نوعیت کے احکامات کو نہ تو شرعی کہا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسلامی، بلکہ یہ جدید دور کی جاہلیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علما کونسل
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔