بالاکوٹ میں سری پایہ پر برف باری میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن میں تینوں مقامی گھڑ سواروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

سری پائے پر 6فٹ تک برف باری کے باعث تینوں افراد نے شلٹر میں پناہ لے رکھی تھی۔ سولہ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد برف میں پھنسے افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ریسکیو آپریشن میں ٹورسٹ پولیس، ضلعی پولیس ، ریسکیو اور مقامی رضاکاروں نے حصہ لیا۔ تینوں افراد سیاحوں کو سری اور پایہ پر گھڑ سواری کرواتے تھے جن کا برف  باری کے باعث اہلخانہ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

موٹروے E35 ہزارہ ایکسپریس وے روڈ کنڈیشن میں بہتری آنے پر موٹروے ہزارہ برہان سے تھاکوٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل