میئر کراچی کا گل پلازہ متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:سانحہ گل پلازہ کے افسوسناک واقعے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا ہے کہ انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومت تمام دستیاب وسائل شہریوں کی مدد اور بحالی کے لیے بروئے کار لائے گی۔ میئر کراچی نے گل پلازہ آتشزدگی سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا اور لواحقین سے ملاقات کے دوران تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گل پلازہ کا سانحہ کراچی کی تاریخ کے المناک ترین واقعات میں سے ایک ہے، جس نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں حکومت متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، سانحے کے متاثرین کو تنہا چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔
میئر کراچی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں شہریوں کے دکھ اور تکلیف پر بھی سیاست کی جاتی ہے جو نہایت افسوسناک عمل ہے، گل پلازہ سانحے کے ذمہ داران کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور تمام ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے شہر میں فائر سیفٹی اور عمارتوں کے حفاظتی انتظامات پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات شہر کے معروف تجارتی مرکز گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ ریسکیو اداروں کو امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سُمعیہ طارق کے مطابق اب تک اس سانحے کے نتیجے میں 71 لاشیں اور انسانی باقیات مختلف اسپتالوں میں منتقل کی جا چکی ہیں۔ ان کے مطابق 22 جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جن میں سے 6 لاشیں قابلِ شناخت تھیں جبکہ 15 لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ممکن بنائی گئی۔ شناخت کا عمل تاحال جاری ہے جبکہ مزید ڈی این اے رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
سانحہ گل پلازہ نے نہ صرف متاثرہ خاندانوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا بلکہ شہر بھر میں خوف اور غم کی فضا قائم کر دی ہے۔ شہری حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے واقعات کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے اور فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میئر کراچی گل پلازہ جائے گا کیا جا
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم