فوٹو بشکریہ رپورٹر

جناح ایئرپورٹ پر 3 اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوع اشیاء برآمد کر لی گئیں، 5 مسافروں اور ان کے تین سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مسافر 3 اہم سیکیورٹی چیک پوائنٹس اے این ایف، کسٹم اور اے ایس ایف عبور کرنے کے بعد امیگریشن کلیئرنس کے لیے پہنچے۔ مسافروں میں شاہ فیصل، محمد ہاشم، اسداللّٰہ، وقاص اور محسن شیخ شامل ہیں جو پاکستانی پاسپورٹس پر عمرہ ویزا کے حامل ہو کر سعودی عرب روانہ ہو رہے تھے۔ 

امیگریشن کلیئرنس کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاؤنٹر افسران کی جانب سے مشکوک حرکات کے باعث مذکورہ مسافروں کو مزید جانچ پڑتال کے لیے انچارج اور جی آر او کے پاس ریفر کیا گیا۔ جانچ پڑتال کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ کسی بھی مسافر کے پاس ہوٹل بکنگ موجود نہیں تھی اور نہ ہی ان کے پاس عمرہ کی ادائیگی کے لیے مناسب مالی وسائل تھے۔

تفصیلی پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ مسافر امیگریشن کاؤنٹر تک پہنچنے سے قبل ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، اینٹی نارکوٹکس فورس اور کسٹمز کے تین سیکیورٹی چیک پوائنٹس عبور کر چکے تھے۔

امیگریشن سیکشن میں تفتیش کے دوران مسافروں کا سامان معائنہ کے لیے طلب کیا گیا۔ معائنے پر ان کے قبضے سے سگریٹ، نسوار، تمباکو، ادویاتی کریمیں، چھالیہ (Betel Nuts) اور دیگر ممنوع اشیاء کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔

حکام کے مطابق مصدقہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر 3 سہولت کاروں کو بھی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے احاطے سے حراست میں لیا گیا جنہوں نے غیر قانونی کاروبار میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ تمام 8 گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی اور تفصیلی تفتیش کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس بات کی تحقیق کی جا رہی ہے کہ مسافر تین اہم اداروں کی چیک پوائنٹس سے بچ کر کیسے نکلے؟

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے دوران حکام کے کے لیے

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق