اقرا عزیز اور یاسر حسین دوسری بار والدین بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے گھر دوسرے بچے کی آمد ہوئی ہے۔
اداکار یاسر حسین نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 24 جنوری کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس خوشگوار خبر کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور ننھی مہمان 24 جنوری کو دنیا میں آئی۔
یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، مداحوں کی بڑی تعداد نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ننھی پری کے لیے دعائیں بھی کیں۔
اقرا عزیز اور یاسر حسین کی یہ خوش خبری اس لیے بھی خاص سمجھی جا رہی ہے کیونکہ کچھ ہفتے قبل دونوں نے مداحوں کو عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد ایک بڑی خوش خبری شیئر کرنے والے ہیں، جس کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین اس سے قبل ایک بیٹے کے والدین بھی ہیں، جو جولائی 2021 میں پیدا ہوا تھا۔ جوڑا اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہتا ہے، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی دسمبر 2019 میں کراچی میں ہوئی تھی۔ ان کی شادی کی تقریبات شوبز انڈسٹری میں خاصی زیرِ بحث رہیں، جن میں متعدد نامور فنکاروں نے شرکت کی تھی۔ شادی کے بعد سے یہ جوڑا نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی نجی زندگی کی وجہ سے بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اقرا عزیز اور یاسر حسین مداحوں کی
پڑھیں:
قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان
بھارتی ریاست آسام میں قدرت کے انوکھے مظاہر میں شمار ہونے والے ہولونگ درخت کے منفرد ’ہیلی کاپٹر پھل‘ ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟
ڈیپٹیروکارپس ریٹوسس المعروف ہولونگ ایک مضبوط اور بلند قامت درخت ہے جو تقریباً 60 میٹر تک بلند ہو سکتا ہے۔ یہ درخت جنوب مشرقی ایشیا میں پایا جاتا ہے اور مقامی ثقافتوں میں اسے خاص اہمیت حاصل ہے جبکہ اس کی لکڑی تعمیرات، فرنیچر سازی اور کشتیوں کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہے۔
Hollong seeds are a stunning local example of nature's autorotating 'helicopters'! ????????
Globally, maple samaras inspired much of the research into this principle for real helicopters and drones.
The origin of helicopter autorotation (and modern drone/micro-flyer designs) is… https://t.co/jKXLuMq5nR
— Chinnu Senthilkumar (@chinnusenthil1) May 20, 2026
اس درخت کی سب سے دلچسپ خصوصیت اس کے 2 پروں والے پھل ہیں جو شاخوں سے گرنے کے دوران ننھے ہیلی کاپٹر کی طرح گھومتے ہوئے نیچے آتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ قدرتی نظام بیجوں کو درخت سے دور زرخیز زمین تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے جہاں ان کی افزائش کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیے: کچھ درخت جان بوجھ کر آسمانی بجلی کو گرنے کی دعوت کیوں دیتے ہیں؟
خشک موسم میں جب درجنوں یہ پھل آسمان سے گھومتے ہوئے زمین کی طرف اترتے ہیں تو یہ منظر دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتا ہے۔
حال ہی میں ایسے ہی ایک منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے اس قدرتی مظہر کو عالمی توجہ دلائی۔
مزید پڑھیں: فضائی کمپنی نے مسافر کو جہاز سے اترجانے کے لیے 3 ہزار ڈالر کی پیشکش کیوں کی؟
بھارتی ریاست آسام کو اس نظارے کے لیے بہترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ ہولونگ وہاں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہولونگ کو آسام کا سرکاری درخت بھی قرار دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنوب مشرقی ایشیا جنوب مشرقی ایشیا کا حیرت انگیز درخت ہولونگ درخت ہولونگ درخت کے ہیلی کاپٹر پھل‘ ہیلی کاپٹر پھل