الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے مطابق، ان شاء اللہ اس مشکل گھڑی میں زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور امدادی و بحالی کے مراحل کی تکمیل تک ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان نے چپورسن ویلی میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہنگامی امدادی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ شدید سرد موسم نے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ان حالات کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے زلزلہ متاثرہ خاندانوں میں ضروری امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، تاکہ سخت سردی کے دوران متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے مطابق، ان شاء اللہ اس مشکل گھڑی میں زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور امدادی و بحالی کے مراحل کی تکمیل تک ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ اس دوران ایک قابلِ تحسین واقعہ بھی پیش آیا، جب الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی گاڑی گلگت سے چپورسن کے لیے روانہ تھی تو راستے میں ایک مخیر شخص نے رضاکارانہ طور پر جیکٹس اور گرم ملبوسات عطیہ کیے، جو دیگر امدادی سامان کے ہمراہ متاثرہ خاندانوں تک پہنچا دیئے گئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن جائے گا

پڑھیں:

شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔

واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار