دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دستار فضیلت و تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )دعوت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان دستار فضیلت و تقسیم اسناد اجتماع بروز اتوار 25جنوری 2026 دوپہر دو بجے فیضان مدینہ جی الیون مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے طلبہ کرام کو دینی تعلیم مکمل کرنے پر اسناد اور دستار فضیلت سے نوازا گیا اجتماع میں عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا جم غفیر امڈ آیا جبکہ طلبہ میں غیر معمولی جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا دستار فضیلت کے روح پرور مناظر نے اجتماع کو یادگار بنا دیا اور حاضرین نے دینی تعلیم کے اس عظیم الشان منظر کو سراہا

اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے خصوصی بیان فرمایا جس میں انہوں نے علم دین کی اہمیت و طلبہ کی زمہ داریوں اور عملی زندگی میں سنتوں پر عمل کی ضرورت پر روشنی ڈالی نگران پاکستان حاجی شاہد عطاری نے بتایا کہ اس سال دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ حفظ و ناظرہ اور درس نظامی و تخصصات مکمل کرنے والوں کی تعداد 96915 ہے انہوں نے بتایا کہ درس نظامی و تخصصات مکمل کرنے والوں کی تعداد 5217 ہے جبکہ الحمدللہ اس سال دعوت اسلامی کے مدارس میں حفظ مکمل کرنے والوں کی تعداد 18393 رہی اور ناظرہ مکمل کرنے والوں کی تعداد 64191 رہی اس کے علاوہ دیگر کورسز کرنے والوں کی تعداد 9114 رہی بعد ازاں انہوں نے اسلام آباد سے فارغ التحصیل طلبہ میں اسناد اور اور دستار فضیلت تقسیم کیں اجتماع میں سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دعوت اسلامی کی دینی و تعلیمی اور فلاحی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کی

اس موقع پر ایم این اے راجہ خرم نواز ، اے آئی جی اسپیشل برانچ سرفراز ورک ، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے بھی شرکت کی اور دعوت اسلامی کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا دعوت اسلامی کے رکن شوری حاجی وقار المدینہ صاحب کے مطابق اس اجتماع کا مقصد دینی تعلیم کے فروغ ،طلبہ کی حوصلہ افزائی اور معاشرے میں علم دین کی اہمیت کا اجاگر کرنا ہے۔واضح رہے کہ مختلف سیکٹرز سے آنے والے شرکا کے لیے نظم و ضبط اور سکیورٹی کے مثر انتظامات کیے گئے جس کے باعث اجتماع پر امن اور خوش اسلوبی سے اختتام پزیر ہوا اس موقع پر دعوت اسلامی کی طرف سے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگایا جہاں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے خون بھی جمع کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلائوں گا، سہیل آفریدی کا اعلان وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلائوں گا، سہیل آفریدی کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر منفرد کمیونٹی مارکیٹوں کا کامیاب انعقاد جاری وزیراعظم کاپنجگور میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 3دہشتگرد ہلاک خیبر پختونخوا میں گورنر راج ناممکن ، مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے، سہیل آفریدی اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا حکومت سے فوری معاشی اصلاحات کرنے کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دعوت اسلامی کے دستار فضیلت

پڑھیں:

گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف

ایک بیان میں قائد نون لیگ کا کہنا تھا کہ ووٹ ملے یا نہ ملے، ہم آپ کو محروم نہیں رکھیں گے۔ آپ ووٹ دیں یا نہ دیں ہم پھر بھی آپ کی خدمت کریں گے اور ترقیاتی کام مکمل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے گلگت سے سکردو کا 9 گھنٹے کا سفر 3 گھنٹے میں بدل کر عوام کے 6 گھنٹے بچائے ہیں۔ 70 سال سے لٹکے منصوبے ہم نے اربوں روپے لگا کر مکمل کیے۔ ہمیں یہ منظور نہیں کہ یہاں 20، 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو۔ ووٹ ملے یا نہ ملے، ہم آپ کو محروم نہیں رکھیں گے۔ آپ ووٹ دیں یا نہ دیں ہم پھر بھی آپ کی خدمت کریں گے اور ترقیاتی کام مکمل کریں گے۔ ایک بیان میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں شہباز شریف اور مریم کو بھی کہوں گا کہ وہ دونوں یہاں آئیں اور اگر اللہ کے فضل و کرم سے ہماری حکومت آتی ہے، تو میں خود ہر دوسرے تیسرے مہینے یہاں آکر شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور نگرانی اپنی دیکھ بھال میں مکمل کرواؤں گا۔ یہاں دیس نکالے کی باتیں کرنے والے یاد رکھیں کہ 2017ء میں این ایف سی کمیٹی نواز شریف نے ہی بنائی تھی تاکہ اس مسئلے کا مستقل حل نکل سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت، سکردو، بلتستان اور ہنزہ سمیت پورے خطے کے عوام سے مخاطب ہوں۔ اللہ کے فضل و کرم سے اور شہباز شریف سے بات کر کے اس شاہراہ کو پورا خنجراب تک پہنچائیں گے۔ پاک چائنا ٹریڈنگ کے اس منصوبے سے یہاں ایسی خوشحالی آئے گی کہ آپ کو گھر بیٹھے روزگار اور اخراجات ملیں گے اور پورا خطہ بدل جائے گا۔ آج گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، وہ گلگت کہاں ہے جسے میں جانتا تھا؟ ہم نے مانسہرہ سے تھاکوٹ تک بہترین سڑک بنائی جسے خنجراب تک جانا تھا مگر اسے نظر انداز کر دیا گیا۔ ہم کسی کی برائی کرنے نہیں بلکہ ہمیشہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں۔ یہاں کے عوام بے تحاشہ ترقی اور روزگار کے حقدار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے