ملک میں جمہوریت اور انتخابی نظام کو ہائی جیک کر لیا گیا‘ لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ 78 برس سے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کا کوئی احترام نہیں کیا جا رہا۔ جمہوریت اور انتخابی نظام کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ کے سائے تلے نظام کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور آئین و جمہوریت پر عملی طور پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا۔پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام احباب کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے کہ بلدیاتی نظام کو بااختیار نہ بنایا جائے۔ جماعت اسلامی نے طویل المیعاد جدوجہد کا راستہ اختیار کیا ہے۔احباب کنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی،ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی، ناظم صوبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت،صدر احباب پشاور جمعیت الیاس فاروقی اور ناظم پشاور حسن امین نے بھی خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ78 سال سے ملکی نظام کو تباہ کیا گیا، نوجوانوں کو مایوسی، منشیات اور ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ہر چیلنج کو قبول کرے اور علم، دلیل اور کردار کے ذریعے اس کا مقابلہ کرے۔ مستقبل اسلامی جمعیت طلبہ کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے نظریاتی طاقت کی بنیاد پر مقابلہ کیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں لسانیت اور قومیت کے تمام تعصبات کے مقابلے میں اللہ کے دین کی وحدت کا پیغام جمعیت نے زندہ اور سلامت رکھا، اور طلبہ کی رہنمائی کے لیے شاندار روایات کو قائم رکھا۔اس موقع پر سابق ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ شبیر احمد خان جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلامی جمعیت طلبہ جماعت اسلامی نظام کو نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی
اسلام آباد،وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال (mustafa kamal)نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں ادویات پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
اس سلسلے میں ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔منگل کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی ادویات کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔
پہلی بار ملک میں ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، جس سے جعلی، غیر معیاری اور نقلی ادویات کی مؤثر نشاندہی اور ان کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے نفاذ کے بعد عام صارفین باآسانی دوا کی میعادِ استعمال، قیمت اور دیگر اہم معلومات کی مستند تصدیق کر سکیں گے، جس سے عوام کا ادویات کے نظام پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔
مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی۔ نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں۔
وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ اہم اقدام پاکستان میں ادویات کی سپلائی چین کو محفوظ، شفاف اور معیاری بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
حکومت ادویات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے جعلی ادویات کے خلاف ایک مضبوط اور مؤثر دیوار قائم ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں خطے کے نمایاں ممالک میں شامل ہوگا۔ اس نظام کے ذریعے نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گاجس سے عوام کی صحت، زندگی اور اعتماد کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔
مزید پڑھیں:میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
وفاقی وزیرِ صحت کے مطابق ڈریپ کی جانب سے صنعت کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جلد تکنیکی رہنما اصول جاری کیے جائیں گے، جبکہ متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیے جا چکے ہیں تاکہ نظام کے مؤثر اور مرحلہ وار نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔