وادی تیرہ میں خفیہ آپریشنز جاری رہتے ہیں، کے پی حکومت غلط بیانی نہ کرے، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
وادی تیرہ میں خفیہ آپریشنز جاری رہتے ہیں، کے پی حکومت غلط بیانی نہ کرے، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز
کوٹ مومن(آئی پی ایس )وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وادی تیرہ میں خفیہ آپریشنز جاری رہتے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت غلط بیانی نہ کرے۔
پنجاب کے شہر کوٹ مومن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت نے وادی تیرہ سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کا نوٹس لیا ہے، رضاکارانہ نقل مکانی کرے والوں کیلئے4 ارب روپے کے فنڈ رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے سے انخلا کو فوج سے جوڑنا غلط بیانی ہے، علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز جاری رہتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے عوام کی بہتری پر توجہ دے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت فرانزک لیب بنائے،عوامی فلاح کے منصوبے شروع کرے، احتجاج کی کال سن سن کر لوگ تھک چکے ہیں۔دوسری جانب عطاتارڑ نے مزید کہا کہ علاقے کو خالی کرانے سے متعلق غلط خبریں چلائی گئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردعوت اسلامی کے زیر اہتمام دستار فضیلت و تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دستار فضیلت و تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلائوں گا، سہیل آفریدی کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر منفرد کمیونٹی مارکیٹوں کا کامیاب انعقاد جاری وزیراعظم کاپنجگور میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 3دہشتگرد ہلاک خیبر پختونخوا میں گورنر راج ناممکن ، مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے، سہیل آفریدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آپریشنز جاری رہتے ہیں وادی تیرہ غلط بیانی میں خفیہ عطا تارڑ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ