حکومت کے خلاف تشدد کو فروغ دینا اور لوگوں کو اکسانا داخلی دہشت گردی ہے، امریکہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
وزیر داخلہ نے مینیسوٹا کے گورنر ٹیم والز اور مینیاپولس کے میئر جیکوب فری کیخلاف الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی افسران کے خلاف تشدد کو بھڑکا رہے ہیں، صدر ٹرمپ شورش کا قانون نافذ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے وزیر داخلہ نے امریکی امیگریشن افسران کے ہاتھوں مارے گئے ایک نوجوان کو دہشت گرد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تشدد کو فروغ دینا یا اکسانا داخلی دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ واضح رہے کہ ایک میل نرس ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہروں میں شریک تھا، اس کو امریکی امیگریشن اور کسٹمز ایجنسی کے افسران نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ امریکہ کے وزیر داخلہ، کرسٹی نوئم نے اس نوجوان کو داخلی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ حکومت کے خلاف تشدد کو فروغ دیتے ہیں یا اکساتے ہیں، تو یہ داخلی دہشت گردی کی تعریف میں آتا ہے۔
اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے مینیسوٹا کے گورنر ٹیم والز اور مینیاپولس کے میئر جیکوب فری کیخلاف الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی افسران کے خلاف تشدد کو بھڑکا رہے ہیں۔ نوئم نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ شورش کا قانون نافذ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ ان کے بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب شہریوں نے واقعے کی ویڈیو ریکارڈنگ نشر کی ہے جس میں مارے گئے نوجوان الیکس پرٹی کو فون کے ساتھ دیکھا گیا ہے اور اس کے ہاتھ میں کوئی ہتھیار نظر نہیں آتا۔ پرٹی کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایک میل نرس تھا اور اپنی زندگی کو مثبت تبدیلی کے لئے وقف کرنا چاہتا تھا، ہمارے بیٹے کے بارے میں حکومت کی طرف سے بیانات شرمناک اور نفرت انگیز ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے خلاف تشدد کو وزیر داخلہ داخلی دہشت
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔