ٹیکس نیٹ میں توسیع کے بغیر معیشت کا استحکام ممکن نہیں، چیئرمین ایف بی آر
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
ٹیکس نیٹ میں توسیع کے بغیر معیشت کا استحکام ممکن نہیں، چیئرمین ایف بی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں توسیع کے بغیر معیشت کا استحکام ممکن نہیں، کچھ لوگ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں جبکہ بڑی تعداد ٹیکس سے بچنے کی کوشش کرتی ہے۔الحمرا میں پینل ڈسکشن کے دوران گفتگو میں راشد لنگڑیال نے کہا کہ ملک کے 4 اعشاریہ2کروڑ گھروں میں سات فیصد میں ایئر کنڈیشنر لگے ہیں، یہ گھرانے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونا چاہئیں، گزشتہ مالی سال 49 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائی، رواں سال تعداد بڑھ کر 59 لاکھ ہو گئی، ان میں 3 اعشاریہ20 لاکھ افراد نے ریٹرن میں ظاہر کیا کہ ان پر ٹیکس کی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی، جو سنجیدہ مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس جی ڈی پی کا تناسب خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے، جس کی وجہ محدود ٹیکس نیٹ اور کمپلائنس ریٹ کم ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ نہ بڑھنے کا بوجھ چند مخصوص طبقات پر پڑے گا، زیادہ بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ہے، وہ آمدن چھپا نہیں سکتے، خطے میں پاکستان کے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح نسبتا زیادہ ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھنے سے ہی شرح میں کمی ممکن ہے، 1 اعشاریہ76 لاکھ ڈاکٹروں میں صرف 55 ہزار نے ریٹرن جمع کرائی، ان میں 39 ہزار نے سالانہ آمدن 20 لاکھ روپے سے کم ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ 100روپے کے محصولات میں صرف 38 روپے وفاقی حکومت کو ملتے ہیں جس کی وجہ سے وفاق کے مالی وسائل محدود ہیں، ایکسپورٹرز کیلئے الگ الگ ٹیکس ریٹس نہیں ہونے چاہئیں، اگر کمپنی غلط ٹیکس ریٹرن جمع کرواتی ہے تو اس کا آڈٹ ہو گا۔راشد لنگڑیال نے کہا کہ ایف بی آر محصولات میں اضافے کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کر رہا، شوگر ملز کی نگرانی اور موثر چیک اینڈ بیلنس سے اربوں روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوا۔ایف بی آر میں کرپشن پر انہوں نے کہا کہ اس الزام میں متعدد افسران گرفتار کیے جو ادارہ کی احتساب کے عمل میں سنجیدگی کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس نظام کو منصفانہ، ٹیکس نیٹ کی توسیع اور کمپلائنس بہتر بنانے کیلئے اصلاحات جاری رکھے گا تاکہ بوجھ صرف تنخواہ دار طبقے پر نہ رہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وہ وزیر اعظم کے ساتھ امریکہ جا رہے تھے اور وہاں سے واپس آتے ہی چھ سے سات ارب روپے کے ٹیکس ختم کرنے تھے مگر راستے میں ہی مجھے وزارت سے ہٹا دیا گیا۔مفتاح اسماعیل نے تسلیم کیا کہ انہوں نے کچھ غلطیاں کی تھیں اور اگر موقع دیا جاتا تو انہیں درست کر دیتے، اب یہ ذمہ داری موجودہ حکام کی ہے کہ وہ اصلاحات کریں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کیلئے ملک کیلئے وصولیاں کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ ملک کو ان وسائل کے ذریعے ہی چلایاجاسکتا ہے۔سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے شہری مصدق ذوالقرنین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس بارے میں کوئی شک نہیں ہے کہ ٹیکس وصولی میں مشکلات ہیں ، بیوروکریٹ ،سیاستدان اور تنخواہ دار سب ٹیکس دیتے ہیں لیکن ایک دوسرے پر تنقید بھی کرتے ہیں، سب کو ٹیکس کی ادائیگی کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میری نظر میں ٹیکس چوری ایسے ہی ہے جیسے زکو چوری ہوتی ہے کیونکہ ٹیکس وصولی سے ملک کافائدہ ہے یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ فائلر امیر ہے یا عام آدمی، سب کو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔مصدق ذوالقرنین نے کہا کہ ایف بی آر میں افسران کو سب معلومات ہوتی ہیں لیکن ان سے پوچھاجائے کہ کسی نے آج تک کسی چیف کمشنر نے کوئی نوٹس بھیجوایا ہو یا اس نے ریٹرن فائل کی ہو اگر ایسا کیاجائے تو بہت ٹیکس وصولی میں بہتری آجائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد کی 50فیصد سے زائد ہائی رائز عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات مکمل نہیں، ذرائع اسلام آباد کی 50فیصد سے زائد ہائی رائز عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات مکمل نہیں، ذرائع وادی تیرہ میں خفیہ آپریشنز جاری رہتے ہیں، کے پی حکومت غلط بیانی نہ کرے، عطا تارڑ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دستار فضیلت و تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلائوں گا، سہیل آفریدی کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر منفرد کمیونٹی مارکیٹوں کا کامیاب انعقاد جاری وزیراعظم کاپنجگور میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ ایف بی آر چیئرمین ایف بی آر انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں تنخواہ دار کہ ٹیکس
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان