سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پنجگور میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں مقامی دہشت گرد سرعنہ فاروق عرف سورو سمیت دہشت گرد عدیل اور دہشت گرد وسیم شامل ہیں جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دیشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ”عزم استحکام“ کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک سے غیر ملکی اسپانسرڈ شدہ دہشت گردی ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پنجگور میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزعزم استحکام کے تحت کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں.
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی پنجگور میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ ستائش ہے، فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں.بیرونی مداخلت سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان سیکیورٹی فورسز الہندوستان کے دہشت گردوں کے دہشت گردی کے پنجگور میں کے خلاف
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔